فلم انڈسٹری کو پھر سے بڑا صدمہ، 81 سال کی عمر میں مشہور اداکار جگدیپ کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 12:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) فلمی دنیا کے لئے 2020 مسلسل ایسی خبریں لارہا ہے کہ  بالی ووڈ کے لئے ایک  بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایت کار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئیں۔ اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا اور پھر 3 جولائی کو (choreographer) سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی تھی۔ وہیں اب ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جگدیپ نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جگدیپ کی موت سے بالی ووڈ کو ایک بہت بڑا صدمہ لگا ہے۔

بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار نے بدھ کو 81 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ جگدیپ نے کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا۔ انہوں نے فلم شعلے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا اصلی  نام سید اشتیاق جعفری تھا۔ مشہور بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری جگدیپ کے بیٹے ہیں۔ جگدیپ کی پیدائش انڈیا کے دتیا سینٹرل پروونگ میں ( مدھیہ پردیش) 29 مارچ 1939  کو ہوئی تھی۔

مشہور اداکار سید اشتیاق احمد جعفری عرف جگدیپ نے تقریبا 400 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کو سب سے زیادہ پہچان ملی شعلے میں سورما بھوپالی کے کردار سے۔ حالانکہ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی۔ پھر کچھ فلموں میں انہوں نے لیڈ رول بھی نبھایا۔ شمی کپور کی فلم برہمچاری سے ان کا کامیڈٰن بننے کا سفر شروع ہوا۔ فلم انداز اپنا۔اپنا میں انہوں نے سلمان خان کے والد کا کردار نبھایا تھا۔

اپنے ٹویٹ میں اجے دیوگن نے لکھا ہے - 'ابھی۔ابھی جگدیپ صاحب کی موت کی افسوسناک خبر سنی۔ انہیں اسکرین پر دیکھنا ہمیشہ ہی مزیدار رہا۔ جاوید اور ان کے پورے کنبہ کو میری تعزیت پیش ہے۔ جگدیپ صاحب کی روح کی تسکین کے لئے دعائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...