وینزویلا نے یورپی یونین کے سفیر کو بے دخل کر دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th February 2021, 9:36 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،25 /فروری(آئی این ایس انڈیا)وینزویلا نے یورپی یونین کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ تاہم یورپی یونین مسئلے کو حل کرنے کے لیے افہام و تفہیم پر زور دے رہی ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ کاراکس میں یورپی یونین کے وفد کی سربراہ کو برطرف کر دیا ہے اور انہیں اس جنوبی امریکی ملک  کو چھوڑنے کے لیے 72گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

کاراکس نے یہ قدم یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے وینزویلا کے 19 اہم عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ”جمہوریت کو نقصان پہنچانے" کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں اٹھا یا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”صدر نکولس مادورو کی ہدایات پر اپنے ملک میں یورپی یونین کی سفیر ایزابیل برہلانتے پیڈ روسا کو 'ناپسندیدہ شخص‘ قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔"

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایریزا نے کہا، ”امید ہے کہ یورپی یونین اس پر غور کرے گی، امید ہے کہ ہم افہام و تفہیم کا پل تعمیر کرنے اور مذاکرات میں کامیاب ہوجائیں گے، امید ہے کہ وہ احترام کرنا سیکھیں گے۔"

یورپی یونین کا ردعمل

یورپی یونین نے وینزویلا سے سفیر کی بے دخلی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کی ترجمان نبیلا مسر علی نے کہا، ”یورپی یونین اس فیصلے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتی ہے، اس سے وینزویلا کے بین الاقوامی برادری سے مزید الگ تھلگ پڑجانے میں اضافہ ہوگا۔ ہم اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔"

انہو ں نے مزید کہا، ”ونیزویلا اس بحران پر صرف بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی قابو پاسکتا ہے اور یورپی یونین اس کے لیے ہمیشہ  تیار ہے لیکن کاراکس کے فیصلے سے اس پر  براہ راست اثر پڑا ہے۔"

مادورو نے گزشتہ برس بھی سابقہ پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے پرتگالی شہری برہلانتے پیڈروسا کو 72گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم یورپی یونین کے ساتھ با ت چیت کے بعد حکومت ان کی بے دخلی کو معطل کرنے پر رضامند ہوگئی تھی۔

یورپی یونین نے وینزویلا پر پابندیاں کیوں عائد کیں؟

حالیہ انتخابات میں مادورو کی حلیف جماعتوں کی کامیابی، جسے اپوزیشن نے دھوکہ دہی قرار دیا ہے، کے بعد یورپی یونین نے پیر کے روز 19عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

 ایک گورنر، قومی اسمبلی کے اراکین، مسلح افواج کے کمانڈر اور و ینزویلا  کی الیکشن کونسل کے صدر سمیت اس کے تین اراکین ان پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔

یورپی یونین سن 2017 سے ہی وینزویلا کے عہدیدارو ں کے خلاف کئی طرح کی پابندیاں عائد کرتی رہی ہے۔ جن میں ان عہدیداروں پر سفری پابندیاں، ان کے اثاثوں کو منجمد کرنا اور ہتھیاروں پر پابندی شامل ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیوں کے اعلان  کے بعد وینزویلا کے ایسے عہدیدارو ں کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...