منگلورو: ایئر پورٹ جانے جانے والی سڑک پر مرور پُل میں شگاف پڑنے کے بعد سواریوں کا راستہ بدل دیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th June 2021, 7:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 15/ جون (ایس او نیوز)انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی طرف جانے والی شہر کی اہم ترین سڑک پر واقع مرور پُل میں بھاری بارش کی وجہ سے شگاف پیدا ہونے کے بعد اس راستے پر ٹریفک اور پیدل آمد و رفت مکمل بند کردی گئی ہے۔

    اس پُل کا ایک حصہ تقریباً تین فٹ تک نیچے کھسک گیا ہے اور بہت ہی خطرناک حالت میں نظر آرہا ہے۔ دوسری طرف ڈیم سے نکلنے والا زائد پانی اس کے ایک حصہ پر سے ہوکر گزر رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اس برڈج کے نیچے بہنے والی گروپور ندی میں ریت مافیا کے ذریعہ پل کے کھمبوں کے پاس ہی بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور ریت نکالنے کی وجہ سے شاید اس پل میں شگاف پیدا ہوگئے ہیں اور وہ دھنسنے کی حالت میں آگیا ہے۔

    جنوبی کینرا ضلع میں یہ دوسرا پل ہے جو تعمیر کے بعد تین سال کے اندر دھنس گیا ہے۔ اس سے پہلے بنٹوال میں مولارپٹنا پل بھی دھنس گیا تھا۔ 

    موقع پر پہنچنے والے پولیس کمشنر ششی کمار  نے بتایا کہ فالگونی ندی پر واقع پل کو بجپے ایئر پورٹ کے راستے سے جوڑنے والے حصے میں دو کھمبے دھنس گئے ہیں۔ اس وقت یہ پل موٹر گاڑیوں یا پیدل سفر  کے لئے قابل استعمال نہیں ہے۔ اس لئے ٹریفک کو دو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ اُڈپی سے ایئر پورٹ کے راستے پر جانے والے لوگوں کو اڈپی - مُلکی - کنی گولی - کتیل - بجپے کا راستہ اپنانا ہوگا۔ جبکہ منگلورو اور کاسرگوڈ سے آنے والوں کو ننتور - وامنجور - گوروپور - کائکمبا - بجپے کا راستہ استعمال کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...