کرناٹک میں نائٹ کرفیو کے دوران پولیس کا سخت بندوبست- 10بجے کے بعد سڑکوں پر گھومنے والی گاڑیاں ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2022, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم جنوری (ایس او  نیوز)کووڈ کی نئی شکل اومیکرون کے بڑھتے معا ملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں 28دسمبر سے دس دنوں کے لئے رات10بجے سے صبح5بجے تک نائٹ کرفیو جاری کیا ہے،جس کے تحت بنگلور شہر میں میں پو لیس نے رات10بجے کے بعد سڑکوں پر گھومنے والے افرادکو لاٹھی کا مزہ چکھایا۔رات 10بجے کے بعد پو لیس اہلکار اپنی لاٹھی کے ساتھ دکانوں، بار،مالس،ہوٹلس،ریسٹورنٹ اور کمرشیل دکانوں کو بند کروایا۔شہر کے ایم جی روڈ، بریگیڈ روڈ،چرچ اسٹریٹ، اشوک نگر،اندرا نگر،کورمنگلا،ملیشورم،میجسٹک،کمپے گوڈا روڈ، چک پیٹ،راجا جی نگر،میسور روڈ، یشونت پور، ہبال، یلہنکا، کے آر پورم، جئے نگر،وجیا نگر، چندرا لے آؤٹ،شیواجی نگر،ٹیانری روڈ، گوری پا لیہ،پادرائن پورہ،آذاد نگر، ناگرباوی،گرگنٹے پالیہ،نیلسندر،شانتی نگر سمیت دیگر علاقوں میں دکان،مالس،ہوٹل،ریسٹورنٹ اور بار کو خود دکاندار 10بجے سے قبل بند کرتے دکھا ئی دئے۔نائٹ کرفیو کے پیش نظر شہر کے فلائی اوور پر گاڑیوں کے گزار کو روکنے کے مقصد سے پولیس نے بیریکیڈلگا دئے تھے۔اس دوان پو لیس اہلکار ہر ایک گاڑی کی تلاشی لیتے دکھائی دئے،اس کے علاوہ رات10بجے کے بعد گھومنے والی گاڑیوں کوپو لیس اہلکاروں نے ضبط کرلیا۔ شہر کے ہوائی اڈہ کے فلائی اوور پر گاڑیوں کے گزر کا موقع دیا گیا ہے۔ٹمکور روڈ فلائی اوور پر تعمیری کام کے وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سرویس روڈسے گزر نے والی گاڑیوں کو روک کر پو لیس اہلکار تلاش کررہے ہیں۔شہر بنگلور میں پو لیس اہلکار نائٹ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں -

 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔