تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل میں سہ ماہی کے ڈی پی میٹنگ :سرکاری بسوں اور غیر قانونی شراب فروشی پر گفتگو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th April 2021, 4:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :14؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) سرکاری بس ملازمین کا احتجاج جاری رہتے چند ڈرائیور اور کنڈکٹرس ڈیوٹی انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ پرائیویٹ بسوں کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔ اگر کوئی بسوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا کرتاہے تو ان کےخلاف پولس تھانےمیں شکایت درج کرانے کی رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھٹکل کے ایس آر ٹی سی بس ڈپو مینجر کو ہدایت دی۔

پیر کو تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ تعلقہ پنچایت میٹنگ میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے، افسران کو چاہئے کہ وہ اس پر عمل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹکل ڈپو مینجر سے پوچھا کہ بسوں کو شروع کرنےکے لئے آپ نےکیا کیا ہے۔ ڈپو مینجر دیواکر نےجواب دیتے ہوئے کہاکہ اتوار کو چند بسیں سڑکوں پر اتریں تھیں، لیکن کچھ لوگوں نے بسوں کو روکا تو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔ اس پر سنیل نائک نےکہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ جو کوئی بسوں کو روک رہاہے اس کا پتہ لگائیں اور پولس تھانےمیں شکایت درج کریں۔

میٹنگ شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی نے  سرکاری اسپتال کے متعلق شکایات اور اداروں کے لیڈران کے اعتراضات کے متعلق میڈیکل آفیسرسے وضاحت چاہی۔  ڈاکٹر سویتا کامت نے وضاحت کرتےہوئے کہاکہ عطیہ کنندگان کے تعاون سے اسپتال کی ترقی ہورہی ہے۔ لین دین میں شفافیت ہے۔ اس کے باوجود اس تعلق سے شکایت دی گئی ہے۔ جانچ جاری ہے۔ رپورٹ کے بعد پوری تفصیل  پیش کی جائے گی ۔ اس کے بعد رکن اسمبلی نےکہاکہ گذشتہ دو تین برسوں سے سرکاری اسپتال کو ایک مثالی اسپتال کی حیثیت سے ترقی دی جارہی ہے۔ لیکن چند مفاد پرست اسپتال کو بدنام کرنا چاہتےہیں ، سنیل نائک نے اس کے خلاف ایک قرار داد پاس کرتےہوئے حکومت کو سونپنے کی بات کہی۔

مرڈیشور کی قومی شاہراہ کے تعمیراتی کاموں میں تاخیر  کو لےکر رکن اسمبلی نے سخت برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ مرڈیشور ایک سیاحتی مرکز ہے۔ سڑکوں کےکاموں میں دیر ی ہوگی تو شہر کا نام بدنام ہوگا۔ عوام ملامت کررہےہیں۔انہوں نے کنٹریکٹروں  کے ارادوں پر شبہ جتایا۔ اس موقع پر قومی شاہراہ افسر مہیش نائک نے کہاکہ مئی کے اواخر تک سڑک کاکام مکمل  کیا جائے گا۔

بھٹکل تعلقہ کے منڈلی اور سنبھاوی میں  غیر قانونی طورپر دیسی شراب کی بے تحاشہ  فروخت کاری پر سنیل نائک نے کہا کہ   اس سلسلےمیں کاروائی نہیں کی گئی تو پھر  افسران کو ہی ذمہ دار ٹہرایا جائے گا ۔ میٹنگ میں تحصیلدار روی چندرا ، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت مینجر کرشنا کانت نے استقبال کیا ،کریپا نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی