بھٹکل میں پولس کو چکمہ دے کر جانوروں کو لے جانے کی کوشش ناکام۔ جانوروں سمیت ٹرک ضبط۔ ملزمین فرار؛کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2019, 1:09 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 21/نومبر (ایس او نیوز) پولس کو چکمہ دے کر جانوروں سے بھرا ٹرک لے جانے کی کوشش کو پولس نے اُس وقت ناکام بنادیا جب پولس نے شرالی چیک پوسٹ کے بعد شمس الدین سرکل پر  ٹرک کا گھیراو کیا، مگر جب ٹرک بندر روڈ ہوتے ہوئے ڈونگر پلی پہنچا تو پولس نے وہیں پر ٹرک کو دھر لیا۔واردات بدھ کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جانوروں سے بھرا ہوا ایک ٹرک منکی سے بھٹکل کی طرف آنے کی مصدقہ خبر ملنے پر شیرالی چیک پوسٹ کے پاس کانسٹیبل نے گاڑی روکنے کی کوشش کی۔ لیکن مبینہ طور پر ڈرائیور نے کانسٹیبل کے اوپر ہی گاڑی چڑھانے کی کوشش کی  اور تیز رفتاری کے ساتھ  گاڑی آگے بڑھاکر لے گیا۔

 فوری طور پر بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کو واقعے کی جانکاری  دی گئی، جبکہ مضافاتی پولیس اسٹیشن میں متعلقہ  کانسٹیبل کی طرف سے شکایت درج کی گئی۔اس دوران جیسے ہی جانوروں سے بھرا ٹرک شمس الدین سرکل پہنچا، وہاں پر پولس نے چاروں سے طرف سے ٹرک کو گھیرنے کی کوشش کی، جس کے دوران ٹرک ڈرائیو نے گاڑی کو بندر روڈ کی طرف  موڑدیا اور  تیزی کے ساتھ  آگے بڑھتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، آگے جب راستہ سجھائی نہیں دیا تو ڈونگر پلی  کے راستے پر گاڑی کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، مگر   پولیس نے  پیچھا کرتے ہوئے  مذکورہ کیانٹر ٹرک کو جانوروں سمیت ضبط کرلیا، مگر اس دوران ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس ٹرک میں ۹ بھینسیں اورایک بچھڑا تھا۔ضبط شدہ مویشی کی مالیت 4.5لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کے تعلق سے بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں الگ معاملہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے بھٹکل بیلکے گرام پنچایت کے گورٹے نامی علاقے میں مویشیوں کی چوری کرنے پر عوام نے ایک انووا کار کو روک لیاتھااور اس کار کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔ مویشی چور جانوروں سے بھری ہوئی کار چھوڑ کر موقع پر سے فرار ہوگئے تھے۔ابھی اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔اور اب یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس میں پولیس کانسٹیبل کوہی ہلاک کرنے کی کوشش کا مقدمہ مضافاتی پولس تھانہ  درج ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...