تعلیمی شعبہ میں رشوت خوری اور مہنگا ئی کے خلاف واٹال ناگراج کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2021, 1:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او  نیوز)تعلیمی شعبہ میں رشوت خوری کی وجہ سے کنڑیگاز طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے میں مشکلات کا سامنا کر نے کا الز ام لگا تے ہو ئے کنڑا چلولی واٹال پارٹی کے سربراہ و سابق رکن اسمبلی وا ٹال ناگراج نے شہر کے میسور بینک سرکل پر احتجاج کیا۔

انہوں نے الزام لگا یا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان جو سیاسی قائدین ہیں بیرونی ریاستوں کے طلبہ کو فو قیت دیتے ہو ئے مقا می کنڑا نواز طلبہ کو نظر انداز کر نے لگے ہیں،جس سے مقامی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے میں کافی رکاوٹوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مانگ کی کہ اس معا ملہ کی اعلیٰ سطح کی جانچ کرواتے ہو ئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جا ئے۔

انہوں نے مطا لبہ کیا کہ مقامی ہونہار طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے راستے ہموار ہو نا چا ہئے۔واٹال ناگراج نے کہا کہ غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے ہونہار بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا خواب دیکھتے ہیں ان خوابوں کو شرمندہئ تعبیر کرنے کے لئے حکومت ان غریب طلبہ کے ساتھ دے اور انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے آسان مواقع فراہم کر ے۔

اس موقع پر پیٹرول،ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر اپنی ناراضی کا اظہار کر تے ہو ئے واٹال ناگراج نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگا ئے اور عام آدمی پر افزود بوجھ ڈالنے کے جو حربے مرکز استعمال کر رہا ہے اس کو فوری ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں لوگ پہلے ہی کافی پریشان ہیں انہیں مدد کر نے کے بجائے مر کزی حکومت ان پر مزید بوجھ ڈالنے پر تلی ہو ئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...