بھٹکل پنچایت ہال میں رہائشی اسکیموں کے لئے اگلے 6-7مہینوں میں رقم منظور کی جائے گی : رکن اسمبلی  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2019, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں بدھ کو مختلف رہائشی اسکیموں کے نفاذ کو لےکر پنچایت ترقی جات افسروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں رکن اسمبلی سنیل نائک نےکہاکہ جو اہل مستفیدین مختلف رہائشی اسکیموں کے تحت اپنے گھروں کی تعمیر کروارہے ہیں انہیں اگلے 6-7مہینوں میں حکومت امداد منظورکرنےکی بات کہی۔

رکن اسمبلی نےکہاکہ اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے بھی کئی لوگوں نے اپنے گھروں کو کھویا ہے، انہیں بھی رہائش کا انتظام کرنا باقی ہے، اس سلسلے میں پنچایت افسران صحیح معلومات کو اکٹھا کرتے ہوئے رپورٹ سونپنے کی بات کہی۔ کئی ایک تعمیرات کے متعلق انہوں نے افسران سے جانکاری حاصل کی ۔ میٹنگ میں پنچایت افسر چکن منے ، گایتری وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت مینجر سدھیر گاؤنکر نے سب کا استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...