وارانسی: کورونا متاثرہ لاشوں کی آخری رسومات میں مشکلیں درپیش، مشینیں خراب

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 3:03 PM | ملکی خبریں |

وارانسی، 23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وارانسی میں ایک طرف کورونا انفیکشن خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ دوسری طرف اب کورونا پازیٹو مریضوں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات میں مشکلیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ در اصل کورونا متاثرہ مریض کی موت کے بعد جس سی این جی کریمیٹوریم میں اس کی آخری رسومات ادا ہوتی ہے، اس کی دونوں مشینیں خراب ہو گئی ہیں۔ اس کے سبب لاشوں کی آخری رسومات کی ویٹنگ 10 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ ہریش چندر گھاٹ پر لکڑی کی چِتا پر عام اموات والے لوگوں کی آخری رسومات ادا ہوتی ہیں۔ قدرتی گیس کریمیٹوریم پر کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہے۔

ایمبولنس کی لمبی قطار لگنے کے بعد فی الحال نگر نگم انتظامیہ نے متبادل کے طور پر لکڑی کی چِتاؤں پر آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ دوسری طرف ٹیکنیشین لگاتار مشین ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ مشین ٹھیک ہونے میں تین دن کا وقت لگے گا۔ نگر نگم کے انجینئر اجے رام کے مطابق کافی دیر تک مشینوں کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ صاف ہوا کہ ایک مشین کا بوائلر پوری طرح سے پگھل گیا ہے۔ دوسری مشین کے بوائلر کا پنکھا ابھی ٹھیک ہے۔ جس مشین کا پنکھا ٹھیک ہے اس کے کچھ تار خراب ہو گئے ہیں۔ امید ہے کہ جمعرات دیر شام تک درست کر لیا جائے گا۔ یعنی ایک مشین ٹھیک ہونے پر کچھ راحت مل سکتی ہے۔ لیکن فی الحال دونوں مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے دقتیں بڑھ گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...