کاسرگوڈ: بائک اور وین کی ٹکر میں انجینئرنگ طالب ہلاک۔ دوسرا ساتھی زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2020, 7:28 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 7/فروری (ایس او نیوز) یہاں سے آگے کیرالہ کے سرحدی   ضلع    کاسرگوڈ میں  موٹر بائک اور وین کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار انجینئرنگ طالب علم ہلاک ہوگیا جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

 مہلوک طالب علم کی شناخت محمد شبیل (۲۲سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ سریباگیلو نامی علاقے کا رہنے والا تھا۔ وہ منگلورو میں پی اے کالج آف انجینئرنگ میں زیر تعلیم تھا۔شبیل کو شدید زخمی حالت میں فوراً اسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ دیا۔     

 اس کے زخمی ساتھی کا نام عاصم (۲۲سال) بتایا گیا ہے، جسے علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔کُمبلے پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...