رابرٹ واڈرا نے پیشگی ضمانت کو چیلنج دینے والی ای ڈی کی درخواست کی مخالفت کی

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2019, 7:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دولت کے لین دین سے مبینہ طور پر ان کا براہ راست تعلق ہے۔ای ڈی نے جسٹس چندر شیکھر کے سامنے کہا کہ کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کے داماد واڈرا اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔واڈرا کے وکیل نے ای ڈی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی جب کبھی ان کے موکل کو بلاتی ہے، وہ اس کے سامنے پیش ہوتے ہیں اور انہوں نے تحقیقات میں مکمل تعاون کیا ہے۔وکیل نے یہ بھی کہا کہ ای ڈی نے جو سوال کئے، ان کے کلائنٹ نے ان کا جواب دیا اور ان پر لگائے گئے الزامات کو قبول نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے کیس پر آخری بحث کے لئے پانچ نومبر کی تاریخ مقرر کی۔زیریں عدالت نے واڈرا کو پیشگی ضمانت دے دی تھی جسے ای ڈی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔واڈرا پر لندن میں 17 کروڑ روپے کی جائیداد کی خریداری میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔آپ کوبتا دیں کہ اس سے پہلے منگلوار کو رابرٹ واڈرا نے دہلی ہائی کورٹ میں ای ڈی کی اس عرضی کی مخالفت کی ہے جس میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کو چیلنج دیاگیا ہے۔ واڈرا نے اپنے جواب میں کہا کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے کہ انہوں نے تحقیقات میں تعاون نہ کیا ہو اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا بھی کوئی اندیشہ نہیں ہے کیونکہ ای ڈی ان کے پاس سے کیس سے متعلق تمام دستاویزات کو پہلے ہی قبضہ کر چکی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ای ڈی بے مطلب کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کے پاس ان کے خلاف الزامات کی حمایت میں کچھ بھی مواد نہیں ہے۔معاملے پر سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...