ریاست کرناٹک میں 1.1کروڑ درمیانی عمر والوں نے ویکسین لیا ہے، 6 لاکھ عمر رسیدہ اور15 لاکھ نوجوان نے ابھی تک ویکسین نہیں لے پا ئے

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2021, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،27؍دسمبر(ایس او  نیوز)کووڈ ویکسین حاصل کر نے کے معا ملہ میں درمیانی عمر والے کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں،لیکن نوجوان اور عمر دراز افراد اس معا ملہ میں کافی پیچھے رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک  میں 45سے59سال کی عمر کا ہرایک فرو کووڈ کا پہلا ڈوز لے چکا ہے،جس کی وجہ سے صد فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ 6لاکھ عمر رسیدہ افرد اور18سے44سال کی عمر کے تقریباً15لاکھ افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لیا ہے۔ویکسی نیشن حاصل کرنے کے لئے کی گئی بیداری مہم کے نتیجہ میں 96 فیصد افراد نے پہلا ڈوز حاصل کیاہے اور ریاست پہلا ڈوز دینے کے معا ملہ میں پہلا مقام حاصل کر چکا ہے۔ریاست میں 18سال سے زیادہ عمر کے4.89کروڑ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے،ان میں 4.68لاکھ افراد نے پہلا ڈوز لیا ہے بقیہ21لاکھ افراد نے ابھی تک پہلا ڈوز نہیں لیا ہے۔ان میں 60سال سے زیادہ عمر کے 6لاکھ افراد،18سے44سال کی عمر کے15لاکھ افراد شامل ہیں۔اس کے علاوہ10لاکھ افراد نے ویکسین کا دوسرا ڈوز نہیں لیا ہے۔ ان افراد کو تلاش کرنے کے مقصد سے محکمہ صحت نے گھر گھر پہنچ کر ویکسین دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے،جس میں انہیں تھوڑی بہت کامیابی ملی ہے۔

محکمہ صحت کے افسران کے مطابق ریاست میں 45 سے 60 سال کی عمر کا درمیانی طبقہ موجود ہے، ان میں تمام افراد نے ویکسین حاصل کیا ہے۔23دسمبر تک پہلا ڈوز لینے کے معا ملہ میں صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے،جبکہ دوسرا ڈوز دینے کے معا ملہ میں 75فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ ویکسین لینے میں لاپروائی ہر گز نہ برتی جائے بلکہ لاز می طور پر دونوں ویکسین لینے میں دلچسپی دکھا ئے جائے،تبھی کووڈ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس درمیان اومیکرون کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر کووڈ ویکسین لینے میں عوام میں دلچسپی دکھا ئی دے رہی ہے،اور ویکسی نیشن لینے کی مہم کا نتیجہ کے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران10لاکھ افراد نے ویکسین حاصل کیا ہے۔اس دوران اومیکرون کے بڑھتے معا مات کے پیش نظر اب تیسرا ڈوز کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، اس سلسلہ میں ریاسی حکومت نے بھی طبی عملہ کو تیسرا ڈوز دینے کی منظور ی دینے کے لئے مرکزی حکومت سے گزارش کی ہے۔ اس دوران کووڈ پورٹل سے پتہ چلا ہے کہ ریاست میں 1.33 لاکھ طبی عملہ نے ابھی تک پہلا ڈوز تک نہیں لیا ہے۔شروعات میں 8.98لاکھ طبی کارکنوں کی نشاندہی کی گئی تھی،ان میں نرسنگ طلباء،ریاست کے مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے دیگر ریاستوں کا طبی عملہ شامل ہیں۔کووڈ کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر بیرونی ریاستوں کے چند طبی کارکن نے اپنے ہی شہروں میں ویکسین لیا ہے،لیکن ابھی بھی1.33لاکھ طبی کارکن پہلا ڈوز تک نہیں لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔