بھٹکل کے نشیبی علاقوں کے عوام کی سہولت کے لئے جمعرات کو اب تنظیم ہال میں ہوگا کورونا ٹیکہ کاری کا یک روزہ کیمپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th June 2021, 7:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16 جون (ایس او نیوز)   تعلقہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کی طرف سے گذشتہ روز     رابطہ ہال میں  کورونا ویکسی نیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد  اب جمعرات کو تنظیم ہال میں  45 سال یا اس سے زائد عمر والوں کے لئے  کووڈ  ٹیکہ کاری کا  ایک روزہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس سے  بھٹکل کے نشیبی علاقوں اور  پرانے  محلوں  کے  لوگ فائدہ اُٹھاسکیں گے۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  تنظیم کےمیڈیا کوآرڈینیٹرڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے بتایا کہ   رابطہ ہال میں منعقدہ کیمپ میں حصہ لیتےہوئے   2000 سے زائد لوگوں نے کورونا   ٹیکہ لیا تھا بالخصوص این آر آئیز کے لوگ بھی  مستفید ہوئے تھے، اب چونکہ   شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کو ویکسی نیشن کےلئے  سرکار ی اسپتال یا دیگر   سینٹروں میں جانے آنے  میں دشواریاں پیش آرہی ہیں، اس لئے اس بار  تعلقہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے  نشیبی علاقوں کے   لوگوں کو آسانی  فراہم کرتے ہوئے تنظیم ہال (صدیق اسٹریٹ)  میں    ویکسی نیشن کیمپ رکھا گیا ہے۔ کیمپ صبح نو بجے سے  4:30 بجے تک چلے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے ایک طرف ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ  متحرک ہوکر ہر ممکن اقدامات کرنے میں لگی ہوئی ہے،  وہیں دوسری طرف  بھٹکل کا  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی  قیادت  میں  بھٹکل مسلم یوتھ   فیڈریشن، رابطہ سوسائٹی اور  انڈین نوائط فورم  وغیرہ بھی  اس وباء پر قابو پانے   اپنی حد تک کوششوں میں مصروف ہیں۔

تنظیم کی طرف سے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  جمعرات کو منعقدہ    اس کیمپ سے فائدہ اُٹھائیں اور پہلی فرصت میں ویکسین  کی پہلی خوراک لیں۔  اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حنیف شباب نے بتایا کہ      اس طرح کے ویکسی نیشن کیمپ  آئندہ بھی  رکھنے کی کوشش کی جائے گی، بالخصوص این آر آئیز کے لئے  ویکسی نیشن کے دوسرے ڈوس کے لئے بھی عنقریب  ویکسی نیشن کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔