اتراکھنڈ کے اُترکاشی میں پھر لینڈ سلائیڈ، خوفزدہ 50 کنبوں نے محفوظ مقام پر لی پناہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2024, 5:19 PM | ملکی خبریں |

اُترکاشی ، 4/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع میں منگل کی رات مسلسل تین گھنٹے تک ہوئی بارش کے بعد وروناوت پہاڑ پر ایک بار پھر زمین کھسکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تیز بارش کے درمیان 45 منٹ کے وقفے میں پہاڑی سے 5 مرتبہ زوردار آواز کے ساتھ لینڈ سلائیڈ ہوا۔ بڑی مقدار میں پتھر اور ملبہ گرنے سے مسجد محلہ، جل سنستھان کالونی اور گوفیارا علاقے کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔

لینڈ سلائیڈ کے واقعات کے بعد تقریباً 50 کنبوں نے فوری طور پر علاقے کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع آفات انتظامیہ کی ٹیم مستعد ہوگئی اور راحت و بچاؤ کام شروع کردیا۔ ضلع آفات انتظامیہ افسر دیویندر پٹوال، ایڈیشنل کلکٹر رضا عباس، ڈپٹی کلکٹر برجیش کمار تیواری نے فوراً ضلع آفات آپریشن مرکز پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ افسران نے فوکس لائٹ سے لینڈ سلائیڈ کی حالت کو دیکھنے کی کوشش کی اور وروناوت پہاڑ کے بڑے حصہ میں شگاف آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایک ہفتہ میں یہ دوسری بار ہے جب وروناوت پہاڑ پر لینڈ سلائیڈ کا معاملہ پیش آیا ہے۔ گزشتہ منگل (27اگست) کو بھی یہاں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پہاڑ سے اچانک رہائشی علاقوں کے آس پاس بولڈر گرنے سے مقامی لوگوں میں افرا تفری مچ گئی تھی جس نے سال 2003 میں ہوئے لینڈ سلائیڈ کی تلخ یادیں تازہ کردی تھیں۔ 2003 میں جب لینڈ سلائیڈ شروع ہوا تھا تو تین سے چار زون میں بولڈر و ملبہ گرتا تھا۔ ان بولڈروں سے تقریباً 221 مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے تھے۔ کُل ملاکر 362 کنبہ اس سے متاثر ہوئے تھے۔ راحت کی بات یہ تھی کہ اتنے بڑے واقعہ کے بعد بھی کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ متاثرہ کنبوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا جس کی وجہ سے کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہو سکا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...