اترکنڑا ضلع نئے ایس پی شیوپرکاش دیوراج کا پہلا بھٹکل دورہ : قانونی نظام میں بہتری پہلی ترجیح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th August 2019, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍اگست   (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سنیچر کو بھٹکل پہنچے ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے شہری اور مضافاتی پولس تھانہ کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا۔

اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتےہوئے نئے ایس پی دیوراج نے کہاکہ ضلع میں قانونی نظام میں بہتری لانے کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔ فی الحال ہمارے سامنے گنیش چترتھی اور محرم کے تہوار وں کو پرامن طریقے سے انجام دینا ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ سبھی مل جل کر آپسی بھائی چارگی تہواروں کو منائیں۔ اگر کسی نے قانونی نظا م میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کئے جانے کا انتباہ دیا۔ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات کاکوئی موقع نہیں دیں گےاس سلسلےمیں  محکمہ پوری طرح چوکنا ہے اور کڑی نگرانی کررہاہے۔سماج دشمن عناصر اور امن میں خلل ڈالنے والوں کو انہوں نے سخت وارننگ دی۔ ایس پی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہم ضلع کے تمام تھانوں کا دورہ کرتے ہوئے قانونی نظام کامعائنہ کرتے ہوئے حالات کو سمجھنے کی کوشش میں ہیں۔ اس کے بعد ہی منصوبہ تشکیل دے کر عمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا  اور شہری و مضافاتی تھانہ ایس آئی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔