اتراکھنڈ اسمبلی میں ’پچھلے دروازے‘ سے ہوئیں سبھی 228 تقرریاں منسوخ، سکریٹری بھی معطل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2022, 11:40 PM | ملکی خبریں |

دہرادون،23؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ اسمبلی میں پچھلے دروازے سے تقرری معاملے میں اسمبلی اسپیکر رتو کھنڈوری نے آج ایک پریس کانفرنس کر کہا ہے کہ 228 تقرریوں کو منسوخ کرنے کی درخواست حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اسمبلی سکریٹری مکیش سنگھل کو بھی فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر نے بتایا کہ جانچ رپورٹ سونپتے وتق جانچ کمیٹی کے سربراہ ڈی کے کوٹیا، ایس ایس راوت اور اونیندر سنگھ نیال موجود رہے۔ اسمبلی اسپیکر رتو کھنڈوری نے کہا کہ کمیٹی نے تقرریاں رد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونا ہے۔ بے ضابطگیوں پر کارروائی کے لیے ہم ہمیشہ سخت رہیں گے۔ جانچ کمیٹی نے 20 دن میں اپنی جانچ پوری کر رپورٹ سونپی ہے۔ ساتھ ہی اسمبلی کے اہلکاروں نے بھی جانچ میں پورا تعاون دیا۔ یہ جانچ رپورٹ 214 صفحات کی ہے۔ جانچ رپورٹ میں 2016 اور 2021 میں جو ایڈہاک تقرریاں ہوئی تھیں، ان میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جانچ کمیٹی نے ان تقرریوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ تقرریوں کے لیے نہ نوٹیفکیشن نکالا گیا، نہ امتحان لیا گیا، سروس پلاننگ آفس سے بھی تفصیلات نہیں مانگی گئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2016 تک 150 تقرریوں، 2020 میں 6 تقرریوں، 2021 میں 72 تقرریوں کو منسوخ کرنے کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس بھیجا گیا ہے۔ ان تقرریوں کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ اسمبلی سکریٹری مکیش سنگھل کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔

دراصل دہرادون اسمبلی میں پچھلے دروازے سے ہوئی تقرری کے معاملے میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی منشا کے مطابق ہی اسمبلی اسپیکر نے جانچ کمیٹی کی موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ لیتے ہوئے 250 تقرریوں کو رد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ قبل میں اسمبلی اسپیکر کو بھیجی گئی درخواست کے تعلق سے اسمبلی میں بے ضابطگی پر مبنی تقرریوں پر کارروائی ریاستی حکومت کی سشاسن پالیسی کو لے کر عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ متنازعہ تقرریوں کو رد کرنا انتہائی قابل تعریف قدم ہے۔ ریاستی حکومت مستقبل میں ہونے والی بھرتیوں میں پوری شفافیت لانے کے لیے ایک کارگر پالیسی بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...