اتراکھنڈ: نینی تال میں پھنسے 500 سیاحوں کو محفوظ نکالا گیا، چار لاشیں برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 10:45 AM | ملکی خبریں |

نینی تال، 21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ میں ضلع نینی تال کے آفت زدہ گرمپانی-خیرنا اور کینچی علاقوں میں پھنسے 500 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ملبے سے چار لاشیں نکال لی گئیں۔ کوچی دھام، خیرنا، کاکڑی گھاٹ اور گرم پانی علاقوں میں سڑکیں منقطع ہونے سے یہاں 500 سے زائد سیاح اور مسافر پھنسے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈی ایس گاربیل نے ہندوستانی فوج کی ڈوگرہ ریجمنٹ کو یہاں ریسکیو اور ریلیف کے کام کے لیے کل ہی یہاں بلایا تھا۔

فوج کے 100 جوان تقریباً 30 سے ​​35 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد کل دوپہر یہاں پہنچے اور یہاں کے لوگوں کے لیے راحت رسانی کا عمل شروع کر دیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نیشیل آنند بھیرنے نے کمان سنبھالی اور الموڑہ اور نینی تال پولیس کے اہلکاروں نے یہاں پھنسے 500 سے زائد سیاحوں کو وادی سے نکال کر محفوظ مقامات پر بھیج دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پریتی پریادرشینی نے بتایا کہ منگل سے اب تک 1500 افراد کو ریسکو کیا گیا ہے۔

دریں اثنا کینچی دھام اور بوہرا کوٹ دیہات میں ملبے تلے دبے چار افراد کی لاشیں آج نکالی گئیں۔ منگل کو کینچی دھام میں منہدم ہونے والے گھر کے ملبے تلے 21 برس کی ریچا اور اٹھارہ سال کا نوجوان ابھیشیک دب گئے۔ دونوں کی لاشیں آج برآمد ہوئیں۔ اسی طرح دو بزرگ شمبھو دت ڈالاکوٹی اور بسنت ڈالاکوٹی رام گڑھ کے بوہراکوٹ میں ملبے کی وجہ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

پرینکا گاندھی نے ’شکتی‘ تنازعہ پر وزیر اعظم مودی پر کیا حملہ، کہا ’پی ایم مودی دھیان بھٹکانے میں ماسٹر‘

راہل گاندھی نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس ’شکتی‘ (طاقت) کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے لیے منفی حالات پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حملہ کیا اور ’شکتی‘ کو ’عورت‘ قرار دیتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے راہل ...

لوک سبھا انتخاب 2024: بہار این ڈی اے میں سیٹوں کا ہوا بٹوارا، بی جے پی کو 17 اور جنتا دل یو کو ملی 16 سیٹیں

کافی مشقت، ناراضگی، منانے اور روٹھنے کے مراحل سے گزرنے کے بعد این ڈ ی اے نے بالآخر بہار میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔ پیر شام کو دہلی میں این ڈ ی اے کی پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا گیا۔ سٹیوں کی تقسیم کے مطابق بی جے پی 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ جے ڈی یو 16، چراغ ...