کاروار: ضلع پنچایت احاطے میں منایا گیاجشن یوم آزادی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2019, 9:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار15/اگست (ایس او نیوز) شمالی کینرا ضلع پنچایت دفتر کاروارکے احاطے میں 73واں جشن آزادی مناتے ہوئے ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر ضلع پنچایت صدر نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے سرکاری افسران سے گزارش کی کہ ضلع بھر میں جہاں کہیں بھی برسات اور سیلاب سے متاثرہ افراد موجود ہیں ان کو سرکاری امداد بروقت پہنچانے کی پوری کوشش کریں۔

ضلع پنچایت کے سی ای او ایم روشن نے ضلع کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دیش کے تمام شہریوں کو ذات پات اور طبقات کی تفریق بھلا کر ایک ماں کے بچوں کی طرح ایک دوسرے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنا چاہیے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کی رکن چیترا کوٹھارکر، ضلع پنچایت کے افسران اور عملے سے متعلقہ افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...