بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم اور ایچ آر ایس کے مشترکہ ریلیف سیل کا تحصیلدار کے ہاتھوں افتتاح : خدمت خلق کاکام اللہ کی رضا کے لئے انجام دیں : اکبر علی اُڈپی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd September 2019, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم ستمبر (ایس اؤ نیوز) حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے  ضلع اترکنڑا کے مقامات پر عوام کوفوری  راحت دیتے ہوئے ان کی مستقل  باز آباد کاری کے لئےجماعت اسلامی ہند کے آفاقی حادثات کے موقع پر فوری راحت اور مستقل باز آبادکاری کا کام انجام دینے والےشعبہ   ہیومینیٹیرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس) اور  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے آپسی تعاون  سے مشترکہ طورپر ریلیف سل کا افتتاح بروز اتوار یکم ستمبر کو تنظیم ہال میں تحصیلدار وی پی کوٹرولی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے ریاستی سکریٹری اکبر علی اُڈپی نے کہا کہ  ریاست کے دیگر سیلاب متاثرہ مقامات  پر جو بھی راحت کاری و بازآباد کاری کے کام انجام دئیے جارہے ہیں وہ سب صرف اور صرف اللہ کی رضا اور آخرت میں ہماری نجات کے لئے ہیں ،کئی لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ مسلمان ہوکر ہر ایک کی یعنی ہندو، مسلم کی مدد کرتے ہیں تو ہم نے انہیں بھی وہی جواب دیا تھا کہ یہ کام ہماری آخرت سے جڑا ہواہے اور یہ کام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،یہی کام ہمیں جنت تک لے جائے گا۔اکبر علی نے سیلاب سے متاثرہ دیگر مقامات کے   مشاہدات کو پیش کرتےہوئے کہا کہ  جو حالات گزرے ہیں وہ ہمارے لئے ایک سبق دیتے ہیں کہ اللہ سب کچھ قدرت رکھتاہے نہ جانے ہم کب کس حالات میں مبتلا ہوجائیں اسی لئے ہم مشکل حالات سے بنرد آزما عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی جانب سے ریاست کےالگ الگ مقامات پر 9سنٹر قائم کئے گئے ہیں جو مستقل طورپر متاثرین کاکام کریں گے۔راحت کاری و بازآبادکاری کے بعد یہی سنٹر عوامی خدمت مرکز کے طورپر کام جاری رکھیں گے۔  انہوں نے مساجد کو مرکز بنا کر خدمت خلق کاکام انجام دینےکی صلاح دی۔

اکبر علی صاحب نے تنظیم کے ذمہ داروں سے کہاکہ تنظیم کی سماجی خدمات ملک بھر میں ہیں اس سے قبل بھی مشترکہ طورپر خدمات انجام دئیے گئے ہیں اب اس کی سخت ضرورت ہے تنظیم کا ایک وفد بھی دیگر مقامات کا دورہ کر تے ہوئے حالات کا جائزہ لیں پھر  اس کے بعد ایک بہتر منصوبہ بندی کے ذریعےکا م کرسکتےہیں۔ اورتنظیم کو جس مقام پر بھی چاہیں وہاں ہمارے رفقاء آپ کا بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے پروگرام میں موجود تحصیلدار سے مخاطب ہوتے ہوئے بزبان کنڑا میں کہاکہ حکومت کی طرف سے راحت کاری کا کام بہتر طورپر انجام دیاجارہاہے۔ البتہ  بارش اورسیلاب سے پہلے پیشگی طورپر پانی کے بہاؤ کو راستہ بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ   جو لوگ اپنا گھر اور اپنے  جانور وغیرہ کھو چکے ہیں انہیں قانونی طورپر نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر حکومت سے مدد و معاوضہ فراہم کرائے، انہوں نےمشورہ دیا کہ  پیشگی طورپر جو اقدامات کرنے ہیں انہیں حکومت اور افسران بہتر طورپر انجام دیں تو جانی و مالی نقصانات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سماجی خدمت تنظیم کا شعار رہاہے، عوام کو راحت پہنچانے میں تنظیم آگے رہی ہے۔ اس مرتبہ بھی سیلاب کے متاثرین کو فوری راحت دی گئی ہے،آگے بھی  عوامی تعاون سے اس کام کو انجام دیا جائے گا اورکہاکہ  جماعت اسلامی ہند کےشعبہ ایچ آر ایس کے  تعاون سے اس  کام کوجاری رکھا جائے گا۔

ایچ آر ایس بھٹکل کے گروپ لیڈر مولانا ایس ایم سید زبیر نے اس موقع پر مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور  جماعت اسلامی ہند کے شعبہ ایچ آر ایس کی جانب سے ریاست بھر میں جاری سماجی خدمات اور  راحت کاری کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ اترکنڑا ضلع میں بھی کئی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے انہیں فوری راحت کے طورپر کچھ سازسامان دئیے گئے ہیں  ، سروے کے بعد ان کی ضرورت کے مطابق امدا د کئے جانےکی جانکاری دی۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے استقبال کرتے ہوئے تنظیم کے سوسالہ طویل سماجی خدمات  پر اجمالاً روشنی ڈالتے ہوئےریلیف کےکاموں میں  جماعت اسلامی ہند کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے اور کاموں کو انجام دینے کی بات کہی۔ اس موقع پر بھی انہوں نے بتایاکہ عوامی خدمات کے سلسلےمیں وہ ہمیشہ کی طرح جماعت اسلامی ہند کے ساتھ ریلیف کا کام انجام دے گی۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی اور انکولہ تعلقہ اگرگون کے پنچایت ممبر منجوناتھ ہریکانت نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

مولانا ارشاد نائطے ندوی کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا۔ مولانا سید یاسر برماور ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ تنظیم کے سکریٹری جیلانی شاہ بندری نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن منیری ، عبدالقادر باشاہ رکن الدین، عنایت اللہ شاہ بندری، محمد ہاشم برنی ، ایس ایم سید شکیل ، قادر میراں پٹیل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...