کووِڈ اَپ ڈیٹ: ضلع شمالی کینرا میں بھٹکل میں 15 متاثرین سمیت99نئے پوزیٹیو معاملات۔کاروار میں ضلع پنچایت سی ای او کی رپورٹ بھی نکلی پوزیٹیو 

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،12؍اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں بدھ کی شام کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق جملہ 99افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس میں ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو بھی شامل ہیں۔جبکہ آج 74مریض صحت یا ب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ کورونا کی علامات دکھائی دینے کے بعد ضلع پنچایت کے سی ای او محمد روشن کے گلے سے تھوک کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیااور آج اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، جس کے بعدانہیں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔حال ہی میں ان کی بیوی نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ سی ای او کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد ان کی بیوی اور ایک ماہ کی بچی کے تھوک کے نمونے بھی جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں۔

کورونا وباء پھیلتے ہی ضلع کے دیگر افسران کے ساتھ بہت ہی سرگرم کووِڈ واریئرکے طور پر عوامی خدمات انجام دینے والے چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد روشن نے کہا کہ:”میں نے بیماری کی علامات نظر آنے کے ساتھ ہی خود کوگھر پر کوارنٹین کرلیا تھا۔ پھر بھی پچھلے تین دنوں کے اندر اگر کوئی شخص بھی میرے رابطے میں آیا ہے تو اسے چاہیے کہ مہربانی کرکے وہ قریبی اسپتال میں جاکر اپنی جانچ کروالے۔

آج کے نئے پوزیٹیو معاملات میں کاروار سے 14،کمٹہ 4، بھٹکل 15،ہوناور20، سرسی 5، سداپور1،ہلیال27،منڈگوڈ 6اور جوئیڈ کے 7مریض شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی اب تک ضلع میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,009 ہوگئی ہے جن میں سے 2,070 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔تا حال26 مریض موت کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ضلع کے اندر فی الحال 913 ایکٹیو مریض موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔