ضلع شمالی کینرا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی مجموعی طور پر242.2ملی میٹر بارش
کاروار9/ستمبر (ایس اونیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر242.2ملی میٹراوراوسطاً22ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اگست کے مہینے میں جملہ 240ملی میٹر اور مانسون کے موسم میں اب تک اوسطاً364.7ملی میٹر برسات ہوئی ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں انکولہ 5ملی میٹر، بھٹکل 52ملی میٹر،ہلیال 4.2ملی میٹر،ہوناور37.3ملی میٹر، کاروار 12.8ملی میٹر،کمٹہ 17.7ملی میٹر، منڈگوڈ 14ملی میٹر، سداپور 33.2ملی میٹر،سرسی 22ملی میٹر،جوئیڈا11ملی میٹراوریلاپورمیں 32ملی میٹربرسات ریکارڈ کی گئی ہے۔