ضلع شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ: سب سے زیادہ اور سب سے کم پولنگ کے اعداد وشمار؛ ہلیال کے ایک بوتھ پرسو فیصدی پولنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd May 2019, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2/مئی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں پارلیمانی سیٹ کے لئے 23اپریل کو جو پولنگ ہوئی تھی، اس کے بارے میں جواعدادوشمار ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ضلع کے 508پولنگ بوتھس میں 80 فیصد سے بھی زائد پولنگ ہوئی ہے۔جبکہ 5مقامات ایسے ہیں جہاں پر 50 فیصدسے بھی کم پولنگ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہلیال کے سرکاری لوئیر پرائمری کنڑا اسکول والے بوتھ میں 100 فیصد پولنگ بھی درج کی گئی  ہے۔شمالی کینرا پارلیمانی حلقے میں شامل بیلگاوی ضلع کے خانہ پور اسمبلی حلقے کے گَؤلی سرکاری مراہٹی ہائیر پرائمری اسکول کے بوتھ میں حالانکہ 614 ووٹرس کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا، مگر یہاں پر صرف 2 افراد نے ہی اپنا ووٹ ڈالا ہے۔اسی پولنگ بوتھ سے قریب واقع لونڈا سرکاری مراہٹی ہایئر پرائمری اسکول میں 43.39 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔کاروار کے سی برڈ بحری اڈے میں واقع کیندریہ ودیالیہ کے بوتھ میں 8.84 فیصد پولنگ ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

 جن علاقوں میں 80 فیصد سے زیاد ہ پولنگ ہوئی ہے اس میں یلاپور اور منڈگوڈ سب سے آگے ہیں۔یہاں پر 116پولنگ بوتھس میں سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دوسرے مقام پر سرسی سداپور کا علاقہ ہے جہاں 141 بوتھس  میں سب سے زیادہ پولنگ ہوئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...