کینرا سیٹ پر اسنوٹیکر30مارچ کو اور اننت کمار2اپریل کو نامزدگی فارم داخل کریں گے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th March 2019, 1:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 27؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی پارلیمانی نشست کے لئے بی جے پی کے اننت کمار ہیگڈے کے مقابلے میں جنتادل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کا میدان میں اترنا طے ہوگیا ہے۔ 

چونکہ کینرا سیٹ پر انتخاب دوسرے مرحلے میں ہونے والا ہے اس لئے یہاں نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 28مارچ سے 4اپریل تک رکھی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے اسنوٹیکر اپنا نامزدگی فارم 30مارچ کو داخل کرنے والے ہیں جبکہ اننت کمار ہیگڈے کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ 2اپریل کو اپنی نامزدگی داخل کریں گے۔

پہلی مرتبہ اننت کمار اور اسنوٹیکرکی ٹکر : پارلیمانی سیٹ پر گزشتہ پانچ مرتبہ اپنی جیت درج کرنے والے اننت کمار کا مقابلہ اس بار پارلیمانی الیکشن میں پہلی مرتبہ میدان میں اترنے والے آنند اسنوٹیکر سے ہونے جارہا ہے۔خیال رہے کہ ضلع شمالی کینرا میں جنتادل ایس کا کوئی اثر نہ ہونے اور یہ کانگریس کاگڑھ ہونے کی وجہ سے یہاں پر جنتادل ایس کے بجائے کانگریس کے امیدوار کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ لیکن مخلوط ریاستی حکومت کے بیچ سیٹوں کی تقسیم کا جو فیصلہ ہوا ہے اس کے مطابق کینرا سیٹ کو جنتادل ایس کے لیے ہی مختص کیاگیا اور آنند اسنوٹیکر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

آنند اسنوٹیکر کی سیاسی زندگی کی اگر بات کریں تو اس سے پہلے کاروار انکولہ حلقے سے دو بار اسمبلی الیکشن جیت چکے ہیں اور ایک مرتبہ وزارت کا قلمدان بھی سنبھال چکے ہیں، جبکہ گزشتہ دو مرتبہ انہیں اسمبلی الیکشن میں شکست کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔جبکہ چھ مرتبہ پارلیمانی سیٹ پر مقابلہ کرنے والے اننت کمار ہیگڈے نے ایک مرتبہ ہار اور پانچ مرتبہ جیت کا سامنا کیا ہے۔

جنتاپریوار کو کبھی جیت نہیں ملی : کینر اسیٹ پر اس سے قبل کانگریس نے اپنے مختلف امیدواروں کے ذریعے دس مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ کبھی جنتاپارٹی، کبھی جنتا دل اور کبھی جنتاد سیکیولر کے نام پرکئی مرتبہ اپنا امیدوار یہاں سے میدان میں تارنے کے باوجود جنتا پریوار نے کبھی بھی یہاں جیت کا منھ نہیں دیکھا ہے۔ اب کینرا سیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنتادل اور کانگریس کا مشترکہ امیدوار یہاں پر بی جے پی کے مقابلے میں سامنے آیا ہے۔

کانگریس ضلع صدر کی حمایت: کانگریس کے ضلع صدر بھیمنّا نائک کے مطابق پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے تمام کانگریسی لیڈران اور کارکنان آنند اسنوٹیکر کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سرگرم ہوجائیں گے۔ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر کانگریسی لیڈران بھی اسنوٹیکر کے ساتھ شامل رہیں گے۔دوسری طرف یلاپور منڈگوڈ حلقے کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کا کہنا ہے کہ انہیں مشترکہ امیدوار کے تعلق سے باضابطہ طور پر کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ اگر پارٹی کی طرف سے مشترکہ امیدوار کے لئے تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لئے ان سے کہا جاتا ہے تو وہ پارٹی کاحکم ضرور مانیں گے۔

دیشپانڈے کیا کریں گے؟: سیاسی گلیاروں میں یہ چہ میگوئیاں زوروں پر ہیں کہ کینرا سیٹ پر آنند اسنوٹیکر کو امیدوار بنانے سے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے خوش نہیں ہیں۔اس لئے یہ سوال گردش کررہا ہے کہ کیا اسنوٹیکر کی طر ف سے نامزدگی فارم داخل کرنے کے موقع پر دیشپانڈے موجود رہیں گے اور کیا وہ آئندہ تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ کانگریس کے موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی اسنوٹیکر کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے یا نہیں اس پر بھی لوگوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...