ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا بھٹکل دورہ؛ 23.72کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو دکھائی ہری جھنڈی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2020, 2:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل11/اگست (ایس او نیوز) پیر کو رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ میں ’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘کے تحت 23.72کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وہ یہاں ماروتی نگر میں بی جے پی تعلقہ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

ہیگڈے نے جن منصوبہ جات کو ہری جھنڈی دکھائی اس میں مرڈیشور ہری کنترا کیری سے نیشنل ہائی وے 66 تک، نیرگدّے کراس، تودلّی مندر تک 6.78کلو میٹر کی سڑک، نیشنل ہائی وے ساگر روڈ ہوڈیل گرام، گندلگی، مورکوڈی مراٹھی کیری کی 11.09کلومیٹر لمبی سڑک وغیرہ شامل ہے۔

 اس پس منظر میں بات کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں رہنے والے باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم نہ ہوں، اس مقصد سے قریو ں اور قصبوں میں پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت راستوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ کیونکہ دیہاتوں کی ترقی سے ہی دیش کی ترقی ہوتی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک، ایم ایل سی شانتا رام سیدّی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔