اُتر کنڑا کے تمام آبی ذخائر ہوگئے لبالب ؛ اب درپیش ہے ندیوں میں طغیانی کا مسئلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd August 2024, 6:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2 / اگست (ایس او نیوز) تقریباً دو ہفتے سے ساحلی کرناٹکا کے ضلع اُترکنڑا میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران  کئی علاقوں میں  سیلاب اور پہاڑیوں کے کھسکنے کے  مشکل حالات سے گزرنے کے بعد  اتر کنڑا  کے تمام آبی ذخائر  پانی سے لبالب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی  اب ندیوں میں طغیانی کا مسئلہ درپیش ہے ۔

    مغربی گھاٹ کے علاقوں  میں مسلسل برسات جاری رہنے کی وجہ سے ضلع کی تمام ندیاں پوری طرح ابلنے کی سطح کوچھونے لگی ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کدرا اور لنگن مکّی آبی ذخیرے سے اضافی پانی باہر ندیوں میں چھوڑنے کی نوبت آ گئی ہے ۔ جس کے بعد فطری طور پر نشیبی علاقوں میں آنے والی طغیانی اور اس سے ہونے والے خطرات سے چوکنا رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں ۔

    ہر سال یہی آفت ہے :    گزشتہ کئی برسوں سے آبی ذخیروں کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں بسنے والوں  کے لئے  برسات کے موسم میں اس طرح کی طغیانی اور نقصانات کا خطرہ ایک معمول بن گیا ہے ۔ چٹانیں کھسکنے کے  واقعات کے بعد اب اتر کنڑا کے کاروارمیں کالی ندی اور ہوناور تعلقہ میں شراوتی ندی کے کنارے بسنے والے لوگ طغیانی کی زد میں آنے کے خدشات سے پریشان ہیں ۔

    ڈیم سے پانی کا اخراج :    کل جمعرات اور آج  جمعہ کے دن کاروار کے کدرا آبی ذخیرے سے پانی باہر چھوڑنے کی وجہ سے  کئیگا ٹاون شپ علاقے میں کالی ندی کا پانی گاوں میں گھس گیا تھا ۔جبکہ  ملّاپور کے ہندو واڑہ  اور مین روڈ پانی  میں  ڈوب گئے ہیں ۔  ضلع انتظامیہ نےاس سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک لگانے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔ 

    بیت کول میں چٹان کھسکنے کا خدشہ :    کاروار کی تجارتی بندرگاہ کے دائرے میں آنے والے بیت کول میں پہاڑی چٹان کھسکنے کا خدشہ دیکھتے ہوئے وہاں بسنے والے افراد کو تحصیلدار نے تحریری طور پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دوسرے محفوظ مقامات یا ریلیف سینٹروں کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ 

    ڈیم اور راحت کاری مراکز کا دورہ :    ہوناور تعلقہ کے گیرو سوپّا ڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے کہا کہ شیموگہ کے لنگن مکّی ڈیم میں پانی کی مقدار اپنی حد سے زیادہ ہونے کی صورت میں کرناٹکا پاور کارپوریشن کو احتیاطی اقدام کے طور پر اضافی پانی باہر چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ضلع میں طغیانی آنے کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ 

ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم نارائن نے ہوناور تعلقہ کے سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں کے علاوہ سرلگی اور اوپنی میں قائم کیے گئے راحت کاری مراکز کا دورہ کیا ۔ اسی کے ساتھ  ان دونوں اعلیٰ افسران نے ہوناور کے قریب واقع  افسرگونڈا میں چٹان کھسکنے کے مقام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر  ڈاکٹرنئینا، ہوناور تحصیلدار اور دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔

    گوکرن میں چٹان کھسکنے کا خدشہ :    موسلا دھار برسات کی وجہ سے گوکرن کے بعض علاقوں میں  نقصانات ہونے کی خبر ہے ۔ اگناشینی ندی میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس سے ندی کنارے بسنے والے تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ بہت سے گھروں کے اندر پانی گھسنے کی وجہ  سے ساز و سامان کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ ایک جگہ پہاڑی کے دامن میں آباد گھروں کے لوگوں میں  چٹان کھسکنے کا خوف لاحق ہوگیا ہے ۔ ایک اسکول کے احاطے میں زمین کھسکنے کی بھی اطلاع ہے ۔ اس اسکول سے آنگن واڈی سیکشن کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

 بھٹکل : زرعی زمین کے دستاویزات کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کا کام جلد پورا کرنے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت

بھٹکل تحصیلدار دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں زرعی زمین کے مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق زرعی زمین کے دستاویزات کو مالکان کے آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد پورا کیا جائے ۔

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ ایک کی موت، چار کو بچالیا گیا

تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر ایک کشتی  کے اُلٹ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ کنارے پر موجود دیگر ماہی گیروں کی مدد سے بقیہ چار کو بچالیا گیا۔ جن میں سے دو کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ...

کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم 

ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے ...

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران لڑکا سمندرمیں غرق ہوتے ہوتے بچا؛ کوسٹ گارڈ کی پہنچی مدد

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا سمندر میں بہہ گیا تھا مگر فوری طور پر کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گیا۔ لڑکے کی شناخت بندر کے رہنے والے سمرتھ شری دھر کھاروی کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

بھٹکل کے شرالی میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی

  تعلقہ کے  شرالی چیک پوسٹ کے قریب راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شرالی  گوڈی ہتّل کے رہنے والے  سید عبدالحمید ابن  سید محمود (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تین تعلیمی اداروں میں 'روبوٹیکس لیباریٹریس' کا افتتاح

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت جاری تین تعلیمی اداروں ودیانجلی پبلک اسکول، ودیا بھارتی انگلش میڈیم اسکول اور سری گروسُدھیندرا نیو انگلش پی یوکالج میں   روبوٹیکس لیباریٹریس تعمیر کی گئی ہیں،ان  تینوں لیباریٹریس کا  5 ستمبر بروز جمعرات کو باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔