بھٹکل : زمین کے NA وغیرہ کے سلسلے میں سرکار کی طرف سے راستہ آسان، مگر ضلع شمالی کینرا کے آفسران مبینہ طور پر قانون پر عمل کرنے کے لئے نہیں ہیں تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2019, 2:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/جون (ایس او نیوز) لگتا ہے کہ لوک سبھا  انتخابات ختم ہوکر دو مہینے گذرنے  کے بعد بھی سرکاری افسران ابھی تک انتخابی خمار سے باہر نہیں نکلے ہیں۔کیونکہ  NA  سمیت دیگر زمین کی کیفیت تبدیل کرنے سے متعلق فروری میں جو قانون حکومت نے جاری کیا تھا ، ایسا لگ رہا ہے کہ  ابھی تک ان افسران نے اس کا مطالعہ ہی نہیں کیا ہے۔جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ضلع شمالی کینرا کے عوام زمین کی کیفیت بدلنے یعنی زرعی زمین کو غیر زرعی بنانے کے تعلق سے جن مسائل کاشکار ہیں، ان کا حل نکل نہیں پایا ہے۔

اس سے پہلے حکومت نے زمین کی کیفیت تبدیل کرنے کے لئے ’سکال‘ نامی اسکیم جاری کی تھی، جس کے تحت درخواست قبول کرنے کے بعد ’بھومی‘ نامی سافٹ ویئر میں ایلی نیشن نقشے کے ساتھ جوڑنے کا نیا منصوبہ عوام کے لئے پیش کیا تھا۔لیکن ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی ہزاروں درخواستیں یوں ہی پڑی رہ گئیں اور ان کا حل نہ نکلنے کی وجہ سے عوام نے افسران اور منتخب عوامی نمائندوں کو ہر جگہ پریشان کرنا شروع کردیا۔اس دوران گزشتہ فروری میں حکومت نے اس کام کو مزید آسان کرنے کی نئی ہدایات جاری کیں۔اس حکم کے مطابق 200روپے کے بانڈ پیپر پر حلف نامہ (ایفی ڈیوٹ)تیار کرکے داخل کرنا ہوتا ہے۔ درخواست داخل ہوتے ہی اس کی معلومات بیک وقت سی آر زیڈ، ٹاؤن پلاننگ آفیسر، پنچایت، لینڈ ایکویزیشن ڈپارٹمنٹ جیسے تمام متعلقہ محکمہ جات کو پہنچ جاتی ہیں۔ ان تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو جب یہ معلومات پہنچ جائیں گی تو 30دنوں کے اندر ان محکمہ جات کو اپنا اعتراض داخل کرنا ہوگا۔اگراس مدت میں کوئی اعتراض داخل نہیں ہوتا ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ اس زمین کی کیفیت تبدیل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔لہٰذا اس ضمن میں اگلی کارروئی آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ 60دنوں کے اندر اس درخواست پر شرح لکھنا ضروری ہے۔

لیکن مشکل یہ ہے کہ مختلف محکمہ جات کی طرف سے کسی قسم کا تبصرہ نہ ملنے کا سبب بتاکر زمین سے متعلق بہت ساری درخواستیں مسترد کئے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔ ’بھومی‘ اسکیم کے تحت درخواست دینے والوں کو بھی دوبارہ درخواستیں دینے کے لئے کہا جارہا ہے۔اس طرح زمین کی کیفیت تبدیل کرنے کا راستہ حکومت کی طرف سے آسان کیے جانے کے باوجود اب عوام الزام لگارہے ہیں کہ  آفسران  اس پر  عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ حکومت کی طرف سے واضح  ہدایات موجود ہونے کے باوجود درخواستوں کو مسترد کرنے پر   عوام کے اندر برہمی پائی جارہی  ہے۔

اس تعلق سے بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر سے پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا  کہ حکومت کے نئے قانون کے تعلق سے بہت سے افسران کو علم نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورت حال پید اہوئی ہے۔ جلد ہی ڈپٹی کمشنر کی طرف سے متعلقہ تمام افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد ہونے کے امکانا ت ہیں۔ اس کے بعد سب مسائل حل ہوجائیں گے۔ جبکہ ایڈوکیٹ ناگیش گید امنے نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی کیفیت بدلنے کے معاملے میں پیش آرہی الجھنوں کی وجہ سے عوام کا بہت سارا پیسہ اور وقت برباد ہورہا ہے۔ اس لئے ضلع ڈپٹی کمشنر کو اس معاملے میں مداخلت کرکے عوام کو راحت دلانے کے اقدامات کرنے ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔