اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر شیورام ہیبار کا بھٹکل دورہ؛ کوروناسے متاثرہ تینوں صحتیاب لوگوں کو دی گئی ہیلتھ سرٹی فیکٹ؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd April 2020, 7:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/اپریل (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کوویڈ۔19 سے متاثرہ تین لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان  کی  کورنٹائن میعاد ختم ہونے پر تینوں کو ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر کی موجودگی میں کورنٹائن سینٹر سے بھی وداع کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج وزیر شیورام ہیبار نے تینوں کو صحت یاب ہونے پر مبارکباد پیش کی، انہیں پھولوں کی مالا پہنائیں اسی طرح  تینوں کو ہیلتھ سرٹی فیکٹ سے بھی نوازا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیورام ہیبار نے بھٹکل میں لاک ڈاون کو کامیاب بنانے پر بھٹکل کے عوام کے تعریف کی اسی طرح  انہوں نے مجلس اصلاح و تنظیم کے ذریعے عوام کے لئے دی جارہی خدمات کی بھی سراہنا کی  ساتھ ساتھ اسپتال کے ڈاکٹروں، اسٹاف اور آشا کارکنوں  کی بھی سراہنا کرتے ہوئے اُن کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک، اسپتال کے ڈاکٹرس،  اسٹاف،  ہیلتھ آفسرس، سماجی کارکنان ، مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  کے کافی ذمہ داران موجود تھے۔

بعد میں شیورام ہیبار نے اخبار نویسوں سے بھی گفتگو کی اور بھٹکل کےعوام سے درخواست کی کہ عوام لاک ڈاون کا  پالن کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہم آپ کے گھروں تک آپ کی ضروریات کی  چیزیں فراہم کررہے ہیں،  اس کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، مزید کہا کہ عوام کو لاک ڈاون سے تکلیفات تو ہوگی لیکن  کورونا وائرس کو بھگانے کے لئے یہ ضروری ہے اس کے لئے عوام سے ہماری یہی درخواست ہے کہ آپ انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، اسسٹنٹ کمشنر بھرت، ڈی وائی ایس پی گوتم،  ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر و دیگر لوگ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔