لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھٹکل اور ضلع شمالی کینرا کے عام مریض ہورہے ہیں پریشان

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2020, 2:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 12/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت پورے ضلع شمالی کینرا میں جدید اور اعلیٰ معیار کے اسپتالوں کی کمی کی وجہ سے یہاں کے اکثر مریض بہتر علاج کے لئے کنداپور، اڈپی، اور منگلورو وغیرہ کا رخ کرتے تھے۔ لیکن کورونا وباء کے پس منظر میں لاگو کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسرے اضلاع میں علاج کے لئے جانا ویسے بھی آسان نہیں تھا، اور اب اڈپی ضلع کی سرحدوں کو مکمل طور پر سیل کردینے کے بعد یہ مسئلہ بہت زیاد ہ گمبھیر ہوگیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعدایمرجنسی علاج کے لئے دوسرے مقام پرجانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے پاس حاصل کرنا لازمی تھااور ا س کے باوجوددوسرے اضلاع کی سرحدوں پر لوگوں کو کافی ہراساں کیاجاتا تھا۔ اب اڈپی ضلع مکمل سیل کرنے کے بعد میڈیکل ضرورت کے لئے بھی مریضوں کوپاس ہونے کے باوجود بھی نجی گاڑیوں کے ساتھ یہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اور ضلع شمالی کینرا کے ساحلی علاقے کے مریضوں کو آگے منگلورو تک جانے کا راستہ  مسدود ہوگیا ہے۔پتہ چلاہے کہ ایمرجنسی ضرورت ہونے کی صورت میں صرف ایمبولینس کو ہی داخلے کی اجازت ہوتی ہے اور اس کے لئے بھی بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔اس وجہ سے وہ تمام مریض بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں جو کسی لمبی بیماری کا شکار ہیں اور ان کا علاج بڑے عرصے سے منگلورو میں چل رہا تھا۔ یہاں تک کہ سرطان کے مریض جن کی کیمو تھیراپی چل رہی ہے ان کو بھی تمام دستاویزات کے باوجود نجی گاڑی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور صرف ایمبولینس کے ذریعے ان کو سفر کرنا پڑرہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...