ضلع شمالی کینرا میں انتخابی ذمہ داری اداکرنے میں مصروف پولیس عملے کو ڈرائی فروٹ کِٹ کا تحفہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 1:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 22؍اپریل (ایس او نیوز) کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے پورے ضلع میں  جتنے بھی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اُنہیں ضلع کے سپرنٹنڈینٹ  آف پولس کی طرف سے  پہلی بار  ڈرائی فروٹ کے کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  پارلیمانی انتخابات کو پرامن طریقے پر انجام دینے کے لئے تین ہزارسے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے بڑے کٹھن مرحلے سے گزرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کا دل خوش کرنے کے لئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونائیک پاٹل نے پہلی بار ایک نئی کوشش کی ہے اور ان پولیس والوں کو سوکھے میوے سے بھرے کِٹ فراہم کیے ہیں۔ ایس پی کے اس اقدام پر پولیس عملے نے دلی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اس کِٹ میں ڈرائی فروٹ ، مٹھائیاں، چاکلیٹ ، جُوس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور صابن بھی شامل ہے۔مچھروں سے بچاؤ کے لئے اوڈوماس کریم بھی فراہم کیا گیا ہے۔یہ تمام چیزیں فائبر باکس میں بندکرکے ایک کِٹ کے طور پر انتخابی ڈیوٹی پر تعینات پولیس والوں میں تقسیم کی گئیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی