کرناٹک ووٹر لسٹ گھوٹالہ؛ بھٹکل سے 18 ہزار لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب؛ اُترکنڑا سے جملہ 92 ہزار لوگوں کو کیا گیا ووٹوں سے محروم؛ بھٹکل میں ڈسٹرکٹ کانگریس صدر نے جاری کی لسٹ

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2022, 4:11 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل   یکم ڈسمبر (ایس او نیوز)  الیکشن ووٹر لسٹ سے  بھٹکل اسمبلی حلقہ کے 18396 لوگوں کے نام  غائب کئے گئے ہیں،   جبکہ پورے ضلع اُترکنڑا سے 92516 لوگوں  کے نام لسٹ سے  ڈیلیٹ کئے گئے ہیں۔ یہ دھماکہ خیز  اطلاع اُترکنڑا  ڈسٹرکٹ کانگریس صدر بھیمنا نائک نے دی۔

بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے  بات کرتے ہوئے بھیمنا نائک نے بتایا کہ  ریاست کرناٹک میں  اگلےتین چار ماہ میں منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے    بی جے پی  گندی سیاست کھیل رہی ہے اور  سیکولر لوگوں کے ناموں کو ووٹرلسٹ سے غائب کیا جارہا ہے۔  بی جے پی ریاست میں ترقیاتی کام کرکے لوگوں کی  اپنی طرف متوجہ کرنے کے بجائے،   جن لوگوں کے  ووٹ ملنے کی توقع نہیں ہے، اُن لوگوں کو ہی ووٹوں کے حق سے محروم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

ووٹر لسٹ ہاتھوں میں اُٹھاکر اخبارنویسوں کو دکھاتے ہوئے بھیمنا نائک نے بتایا کہ    ہمارے پاس ریاست بھر کے ووٹروں کی لسٹ ہے،  اور ریاست بھر میں کتنے لوگوں کے نام ڈیلیٹ کئے گئے ہیں، مکمل جانکاری حاصل کی گئی ہے۔ بھیمنا نائک نے بتایا کہ اُترکنڑا کی پوری لسٹ ہمیں کرناٹک کے کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے  فراہم کی ہے جس کومطالعہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ پورے ضلع  کے  چھ اسمبلی حلقوں میں   جملہ 92516 لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے نکالے گئے ہیں۔

ضلع میں کاروار اول نمبر پر ہے جہاں  سب سے زیادہ نام ڈیلیٹ ہوئے ہیں، دوسرے نمبر پر بھٹکل ہے۔  بھیمنا نائک نے جو لسٹ جاری کی ہے، اس کی تفصیلات اس طرح ہے:

کاروار  سے  19758، بھٹکل سے  18396،  کمٹہ سے 15375، سرسی  سے 13624، ہلیال سے  13537 اور یلاپور سے  11826 لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے غائب کئے گئے ہیں۔

بھیمنا نائک نے بتایا کہ  ضلع بھر کے کانگریس کارکنوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھر گھر جاکر ووٹروں کی تفصیلا ت جمع کریں، کن کن لوگوں کے نام کس وجہ سے  ڈیلیٹ ہوئے ہیں، اس کی معلومات حاصل کریں اور  جن لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے غائب ہوئے ہیں اُن کے نام واپس ووٹر لسٹ میں  داخل کرنے کا کام شروع کریں۔  بھیمنا نائک نے بتایا کہ آج سے ہی   کانگریس کارکنان اس کام کو شروع کریں گے اور بی جے پی  ، واپس اقتدار حاصل کرنے کے لئے جس طرح کا غلط کام کررہی ہے، اُس کوشش میں ہم اُن کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے بتایا تھا کہ پوری ریاست کرناٹک سے   27 لاکھ لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے ڈیلیٹ کئے گئے ہیں، پتہ چلا تھا کہ صرف بنگلور سے ہی  6  لاکھ لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے غائب کئے گئے ہیں۔ مگر  آج یہ چونکانے والی اطلاع کانگریس کی طرف سے دی گئی ہے کہ بھٹکل کے 18 ہزار سے  زائد لوگوں کے نام بھی ووٹرلسٹ سے غائب ہیں۔

بتاتے چلیں کہ کانگریس کی طرف سے  کرناٹک سے  اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے ڈیلیٹ کئے جانے کی شکایت الیکشن کمشنر سے کئے جانے کے بعد  چار لوگوں کو گرفتا رکیا گیا تھا اور بعض جگہوں پر چھاپے بھی پڑے تھے۔ ووٹرلسٹ گھوٹالہ کو لے کر جانچ بھی جاری ہے، مگر انتخابات سر پر ہیں ۔  خدشہ ہے کہ سب سے زیادہ نام مسلمانوں کے ہی ووٹر  لسٹ سے غائب ہوئے ہوں گے،  جن کے ووٹ ہمیشہ سیکولر پارٹیوں کو ہی ملتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں  بھٹکل  بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک،  سابق رکن اسمبلی  منکال وئیدیا،  کانگریس  مینارٹی شعبہ کے ڈسٹرکٹ صدر عبدالمجید وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...