کمٹہ ونلّی میں کورونا کیس ملنے سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 14th May 2020, 4:00 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،14؍مئی (ایس او نیوز) کمٹہ کے ونلّی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کووِڈ پوزیٹیو نکلنے کے بعدضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ جس دن متعلقہ شخص رتنا گیری سے واپس لوٹا تھا اسی دن اس کو کوارنٹین کیا گیا تھا۔اس لئے عوامی سطح پر اس کی وجہ سے مرض پھیلنے کے امکانات نہیں ہیں۔ لہٰذا کسی کو بھی اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

کمٹہ معاملے کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ یہ 26سالہ نوجوان مہاراشٹرا کے رتناگیری میں دیگر 30افراد کے ساتھ ایک بوٹ میں ماہی گیری کیا کرتا تھا۔جب وہ 5؍مئی کو مچھلی کی لاری میں سوار ہوکر کمٹہ آرہاتھا تو ہیرے گُتّی چیک پوسٹ پر پتہ چلا کہ یہ دوسری ریاست سے کمٹہ کی طرف آیا ہے۔ اس لئے اسی وقت اس شخص کو سیدھے کوارنٹین سینٹر لے جایا گیا۔ وہاں پر طبی جانچ کے ساتھ اس کے گلے سے تھوک کا نمونہ بھی لیباریٹری جانچ کے لئے بھیجا گیا۔اور اب رپورٹ پوزیٹیو آگئی ہے۔چونکہ کمٹہ سے اس کے رابطے میں کوئی بھی نہیں آیا ہے اس لئے عوام کو کسی قسم کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی دوران ڈپٹی کمشنرنے واضح کیا کہ بیرون ضلع سے یہاں آنے والوں کو اجازت نامہ حاصل کرکے قانونی راستے سے ضلع میں داخل ہونا چاہیے۔ چور راستوں سے ہرگز شہر میں داخل نہیں ہونا چاہیے۔ چونکہ کمٹہ میں مقامی طور پر ابھی تک کسی کو یہ مرض لاحق نہیں ہوا ہے اس لئے باہر سے آنے والوں کو سماجی رابطے میں آنے سے پہلے ہی اپنی جانچ کروانا ہوگا اور 14دنوں تک لازمی طور پر کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔ورنہ پورے سماج میں خوف وہشت پیداہونے کے امکانات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا میں جن لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ان میں سے کئی ایک لوگوں کے اندر مرض کی علامات موجود نہیں ہیں۔ مگر ان کے جسم میں کووِڈ 19کا مرض موجود ہونے کی بات جانچ رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔اس لئے احتیاطی طور پر ایسے لوگوں کو کوارنٹین کرکے ضرورت پڑنے پر دوائیاں دینے اور ان کا سماجی رابطہ دوسرو ں کے ساتھ منقطع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔عوام کوا فواہوں پر ہرگز دھیان نہیں دینا چاہئے۔مریضوں کو حفاظت سے رکھنے کے لئے انہیں الگ الگ کمرے فراہم کیے گئے ہیں۔اورتمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔اس لئے کوارنٹین میں رکھے گئے لوگوں کو ایک دوسرے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 

ڈی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ ضلع میں اگر پوزیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو پھر متعلقہ جات میں ہی ان لوگوں کو کوارنٹین کیا جائے گا۔ اور جن لوگوں کے اندر مرض کی علامات ظاہر ہونگی صرف انہی لوگوں کو کاروار کے ضلع اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ جتنے لوگوں کے اندر بیماری ہونے کی بات ثابت ہوئی ہے وہ سب جلد ہی صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو سرکاری انتظامات پر اطمینان نہیں ہوتا، ایسے لو گ چاہیں تواپنے خرچ پر ہوٹلوں میں کوارنٹین کا عرصہ گزار سکتے ہیں۔لیکن تب بھی وہ ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔لاڈجنگ اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو  اپنے یہاں کوارنٹین کی  سہولت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔  ہماری جنگ مریضوں کے خلاف نہیں بلکہ  مرض کے خلاف ہے۔ لہٰذا عوا م کی طرف سے زیادہ سے زیادہ تعاون ملنا چاہیے۔

پریس کانفرنس میں کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر اجیت ایم، تحصیلدار میگھ راج نائک، ڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کمار، سی پی آئی پرمیشور گونگا، بلدیہ چیف آفیسر سریش ایم کے، ٹی ایچ او آجّا نائک اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...