ضلع شمالی کینرا میں 6اوربیلگاوی میں2پارلیمانی نشستوں کے لئے آج سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2019, 1:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار28؍مارچ (ایس او نیوز)الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ضلع شمالی کینرا کی 6اورضلع بیلگاوی کی 2نشستوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 28مارچ سے شروع ہورہا ہے اور اس کی آخری تاریخ 4اپریل ہوگی۔ جبکہ 5اپریل سے کاغذات نامزدگی کامعائنہ کیا جائے گا اور 8اپریل امیدوار کی طرف سے اپنا نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار چھٹی کا دن چھوڑ کر کسی بھی دن صبح 11بجے سے دوپہر 3بجے درمیان اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرسکیں گے۔

ضلع شمالی کینرا کی6 نشستوں کے لئے جملہ 1,437پولنگ بوتھس ہیں۔ان بوتھس کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینیں تقسیم کی گئیں۔ کچھ دنوں پہلے ان تمام مشینوں کا ماہرین کے ذریعے معائنہ کیاگیا تھا اور ان کے ٹھیک ٹھاک حالت میں ہونے کی تصدیق کرلی گئی تھی۔ضلع انتظامیہ کے افسران نے ان مشینوں کو ہر پارلیمانی حلقے سے متعلق انچارج آفیسرکے حوالے کیا۔ہر پولنگ بوتھ کے لئے ایک مشین اور کوئی ایمرجنسی پیدا ہونے کی صورت میں اضافی مشین کے ساتھ جملہ 1656ای وی ایم مشینیں اور 1727وی وی پیاٹ مشینیں تقسیم کی گئی ہیں۔

پارلیمانی حلقوں تک ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینیں لانے اور لے جانے کے لئے جو گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں ان میں جی پی ایس کا استعمال کیا گیا ہے اور نقل وحمل کی تمام حرکات پرڈپٹی کمشنر کے دفتر سے نظر رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کینرا سیٹ پرکل ووٹروں کی تعداد1534036ہے جس میں مردوں کی تعداد 7,78,350 اورخواتین کی تعداد7,55,678ہے۔ کاروار میں سب سے زیادہ اور یلاپور میں سب سے کم ووٹرس موجود ہیں۔کاروار میں مردوں سے زیادہ خواتین ووٹرس کی تعداد ہے۔ 

ضلع انتظامیہ افسران کا کہنا ہے کہ ہر پولنگ بوتھ کے لئے بجلی کا کنکشن، پینے کے پانی کا انتظام، بیت الخلاء، اور ووٹنگ کے لئے ضروری دوسرے سازوسامان کا پوراانتظام کردیاگیا ہے۔ ہر پارلیمانی حلقے میں جہاں معذور رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر ایک ماڈل پولنگ بوتھ ایسے معذورین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے، جس کا رنگ نیلا ہوگا۔ضلع شمالی کینرا میں فی الحال 12,913افرادکانام معذورووٹرس کے طورپرفہرست میں درج ہے۔اس کے علاوہ نابینا ووٹرس کے لئے بریئل رسم الخط میں ووٹنگ کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...