اُترکنڑا میں کورونا کے پانچ کورونا معاملات؛ بھٹکل میں پھر تین لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ کاروار اسپتال سے آٹھ لوگ ڈسچارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd July 2020, 10:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  3/جولائی (ایس او نیوز)  آج جمعہ کو ضلع اُترکنڑا میں پھر کورونا کے پانچ معاملات سامنے آئے ہیں جس میں تین معاملات بھٹکل ، ایک سرسی اور ایک  منڈگوڈ سے ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج بھٹکل کے جن تین لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، وہ چار روز قبل کار پر سوار ہوکر وجئے واڑہ سے بھٹکل پہنچے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی اور دو بچوں سمیت چار لوگ وجئے واڑہ سے آنے کے بعد ہوم کورنٹائن میں تھے جس میں سے  تین لوگوں 34 سالہ خاتون، 13 سالہ لڑکی   اور دس سالہ لڑکے  کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ آج آئی رپورٹ میں سرسی کے ایک 40 سالہ شخص کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلور سے لوٹا تھا، جبکہ منڈگوڈ میں ایک  73 سالہ عمر رسیدہ شخص کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس  کے تعلق سے پتہ لگایا جارہا ہے کہ کس کے رابطے میں آنے سے اس کی رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔

کمس سے آٹھ لوگ ڈسچارج:   اُدھر کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس ) سے آج آٹھ لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں جن میں بھٹکل کے دو لوگ (75سالہ شخص اور تین سالہ بچی)،  چکمنگلور سے  25 سالہ شخص، ہوناور سے 33سالہ عورت، ڈانڈیلی سے 50 سالہ شخص، منڈگوڈ سے 27 سالہ شخص اور سرسی سے 55 سالہ شخص شامل ہیں۔ ان سب کو آج جمعہ کو اسپتال سے  اُن کے اُن کے گھر روانہ کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔