اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے 13 معاملات؛ بھٹکل میں تین کی رپورٹ پوزیٹیو؛ ایک شخص کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th July 2020, 11:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/جولائی (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں آج کورونا کے 13 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں تین بھٹکل سے  ہیں۔ اس دوران بھٹکل میں ایک 67 سالہ شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے جن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ اُن کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

ضلع میں جو 13 نئے کورونا معاملات سامنے آئے ہیں اُن میں تین بھٹکل کے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  مخدوم کالونی بندر روڈ سے ایک 23 سالہ نوجوان کی رپورٹ مینگلور میں جانچ کے دوران پوزیٹیو آئی ہے،   ہیبلے کوکنیر کے رہنے والے ایک 25 سالہ نوجوان کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جو  بنگلور سے لوٹا تھا۔ اسی طرح بھٹکل کے بیلکے کے ایک 17 سالہ لڑکے کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آنے کی خبر ملی ہے۔ اُدھر کاروار سے ملی اطلاع کے  مطابق وہاں پانچ لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس میں  ایک 25 سالہ لڑکی ضلعی اسپتال میں ملازمت کرتی ہے۔اس کے رابطے میں آنے والے ایک شخص سمیت ایک بنگلور سے لوٹنے والے شخص کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ جبکہ دیگرجن دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اُس کا رابطہ تلاش کیا جارہا ہے اور پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وہ کن کے رابطے میں تھے۔ سداپور، ڈانڈیلی، ہلیال اور کمٹہ سے بھی ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...