اترکنڑا ضلع کے سبھی پولس تھانوں میں ہر ماہ کی دوسری اتوار کو ’یوم دلت‘ منایاجائے : ڈی سی ہریش کمار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th June 2019, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:25؍جون (ایس او نیوز) پسماندہ طبقات وذات والوں کے مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے لئے ہر ماہ  کی دوسری اتوار کو سبھی پولس تھانوں میں ’’ یومِ دلت ‘‘ منانے کے لئے منصوبہ تشکیل دینے اترکنڑاڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے پولس محکمہ کو  ہدایات جاری کی ہیں۔

پیر کو ڈی سی دفتر میں منعقد ہوئی پسماندہ طبقات اور ذات  بیداری اور نگراں کمیٹی  میٹنگ کی  صدارت کرتے ہوئے ڈی سی ہریش کمار نے کہاکہ دلت طبقہ میں خو د اعتمادی پیدا کرنے کے سلسلے میں ان کے مسائل کی سماعت کرنے اورانہیں حل کرنے کے لئے محکمہ پولس کی جانب سے ہر ماہ کی دوسری اتوار کو یوم دلت منانے کا حکومت نے حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں اتر کنڑا ضلع کے سبھی پولس تھانوں میں یوم دلت کے متعلق پروگرام تشکیل دینے کہا۔

ہر ماہ دوسری اتوار کو پولس تھانے میں یوم دلت پروگرام منعقد کیاجائے جس میں علاقے کے دلت لیڈران کومدعو کریں۔ وہاں ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں اور اگر مسئلہ یا شکایت اعلیٰ افسران کے دائرہ اختیار کی ہے تو تھانہ انسپکٹر اعلیٰ افسران کو رپورٹ سونپیں۔ اس کے بعد ماہ کے آخری اتوار کو منعقد ہونے والی اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں پولس کے اعلیٰ افسران رپورٹ پر کارروائی کریں گے ۔

انہوں نے ضلع سماجی ترقی و فلاح  بہبودی محکمہ میں پسماندہ طبقات اور ذات والوں کے مسائل کے متعلق شکایت وصول کرتے ہوئے حل کرنےکی افسران کو ہدایت دی ۔ انسداد ظلم قانون کے متعلق بیداری پیدا کرنے  محکمہ کی طرف سے  پروگرام بنانے کو کہا۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کی گئیں 49ذات کی اسناد کو رد کیاگیا ہے، عدالت میں زیر سماعت معاملات حل ہونے کے بعد بقیہ معاملوں پر   مناسب کارروائی کرنےکی بات کہی۔

انسداد ظلم قانون 1995کی دفعہ 17کے تحت پسماندہ طبقات اور ذات والوں کی ضلعی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ڈی سی کمیٹی کے صدر ہونگے۔ ضلع کے منتخب ایم پی اور ودھان سبھا کے ارکان اسمبلی اور ودھان پریشد کے ارکان ، ضلع ایس پی ، ضلع سرکاری پراسی کیوٹر، ہلیال کے دیوگ سدی، کمٹہ تعلقہ کے منجوناتھ کمار اگیر، منڈگوڈ تعلقہ کے ایس پکیرپا ، سرسی تعلقہ کی گیتا رامنا بھوی، ڈی بنگارپا، ڈاکٹر وینکٹیش نائک ،ہوناور تعلقہ کے تلسی داس گنپتی پاوسکر، کاروار کی یمونا گاؤنکر ممبران ہونگے۔ محکمہ سماجی ترقی کے نائب ڈائرکٹرپرشوتم ممبر سکریٹری ہونگے۔ منتخب نمائندوں کے سوا تمام ممبران میٹنگ میں حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔