کیا اننت کمارہیگڈے  بیمار ی کے چلتے سرگرم سیاست سے علاحیدہ ہونگے  ؟:کیا اگلے انتخابات میں بی جےپی کا نیا امیدوار میدان میں اُترے گا ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th March 2021, 8:54 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار:7؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے آج کل بیمار چل رہے ہیں۔ اننت کمار بیمار کیا ہوئے ان  کے حمایتیوں میں بحث  چل پڑی  ہےکہ  کیا اننت کمار ہیگڈے  بیماری کے بہانے اگلے انتخابات میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں گے؟ اسی طرح  بی جے پی کے اندر بھی یہ بحث  جاری ہےکہ انتخابات میں اننت کمار ہیگڈے کا متبادل امیدوار کون ہوگا؟   پارٹی اور حمایتیوں کے اندر جاری بحث کو دیکھیں تو کہا جاسکتاہے کہ اننت کمار ہیگڈے گزشتہ انتخابات کے دوران بھی کہہ رہے تھے کہ وہ انتخابی سیاست کو الوداع کہیں گے مگر ویسا نہیں ہوا۔ کیا اس مرتبہ بھی ویسا ہی ہوگا یا پھر کچھ اور گل کھلائے  جائیں گے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

اننت کمار ہیگڈے بیمار ہوئے تو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ وہ آرام کریں اور عوامی پروگراموں اور ملاقات سے دور رہیں۔ یہی سبب بھی ہے کہ پچھلے چند دنوں سے اننت کمار ہیگڈے اپنے حلقہ میں کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ حلقہ کے عوام یہی سمجھ رہے تھے کہ وہ دہلی میں ہیں، جب کہ عوام کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ بیمار ہیں اور ان کا آپریشن ہواہے۔ یہ سب کچھ ان کی سیاسی چال کی طرح راز میں ہی تھا، اب خود ان کے دفتر کی طرف سے ان کے بیمار ہونےکی جانکاری دی گئی ہے۔ یہ جانکاری بھی جو دی گئی ہے وہ اس لئے نہیں کہ انہیں اپنے  حلقہ کے عوام سے ملاقات کرنا ممکن نہیں ہوگا ، نہیں، بلکہ اصل مقصد یہ بتایا جارہاہے کہ وہ اگلے انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار نہیں ہونگے ، اس لئے بی جےپی ابھی سے متبادل امیدوار ڈھونڈلے ۔ ایم پی کے  ہیلتھ بلٹین میں کچھ ایسا ہی سوال کھڑا کیا گیا ہے۔

 کہا جارہا ہے کہ ہندوتوا کی جدوجہد سمیت کئی ایک وجوہات کی بنا پر اننت کمار ہیگڈے پولس کے بے شمار ڈنڈوں سے پیٹے جانےپر اندر  سے ٹوٹ چکے تھے۔وہ بہت ہی لاغر ہوگئے تھے۔ لیکن اس وقت کی مار کا درد اب رہ رہ کے انہیں ستا رہاہے۔اننت کمار ہیگڈے  پچھلے کچھ برسوں سے پیٹھ درد اور پیر درد میں مبتلا ہونےکی وجہ سے ہی گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران  ہی سیاسی کنارہ کشی  اختیار  کرنے کی بات کہی تھی ۔ لیکن سیاست  سے چھٹکارے کا ارادہ ظاہرکرنےکے باوجود آخری لمحات میں انہیں کو بی جےپی کا امیدوار بنائے جانے کی بات خود اننت کمارہیگڈے نے مرکزی وزیر بنائےجانے کے بعد منعقدہ ایک پروگرام میں کہی تھی۔

اترکینرا لوک سبھا سے جیت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ عوامی پروگراموں اور رابطے سے دور دور ہی تھے۔ مگر کچھ ماہ پہلے دوبارہ پیٹھ اور پیروں میں درد شروع ہوا تو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھاکہ اب فوری طورپر  سرجری کرنا ضروری ہے۔ کچھ دن پہلے ہوئے بڑے آپریشن کے بعد وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہیں لیکن ڈاکٹروں  نے کہا ہے کہ  ان کو  طویل عرصہ تک  آرام کرنا ہوگا  اور مکمل صحت یاب ہونے تک عوامی پروگراموں اور ملاقاتوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔ان کے پرسنل سیکریٹری نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اسی وجہ سے  وہ عوام کے لئےمیسر  نہیں ہیں۔ متعلقہ پریس ریلیز  میں    ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے سرگرم سیاست  میں شریک ہونے پر بھی سوالیہ نشان لگایاگیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پانچ مرتبہ اترکینرا حلقہ سے بی جےپی کے رکن پارلیمان کی حیثیت سے منتخب ہونے والے اننت کمار ہیگڈے حالیہ برسوں میں سیاست سے الگ ہونے کے متعلق غور کررہے تھے۔ لیکن بی جے پی میں کوئی مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے انہی کو بار بار ٹکٹ دیا جارہا تھا، مگر اب آئندہ انتخابات میں  ہیگڈے  کھڑے نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ کس اُمیدوار کو موقع دیا جاتا ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...