ماب لنچنگ: قصورواروں کو دی جائےعمرقید کی سزا ۔ لاکمشن کی اترپردیش حکومت کوسفارش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 4:58 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں بڑھتے ہجومی تشددپر اب نکیل کسنے کی باری آگئی ہے۔ یوگی حکومت کو128صفحات کاروڈمیپ سونپاگیاہے۔جس میں ہجومی تشددپر سخت سے سخت قانون بنانے کامشورہ دیاگیاہے۔ یہاں تک کے عمر قید تک کی سزابھی دینے کی بات کہی گئی ہے۔لاءکمیشن کے چیئرمین جسٹس اےاین متل نے یوگی حکومت کوڈرافٹ پیش کیاہے۔ چیئرمین نےاس ڈرافٹ کانام اترپردیش کابیٹنگ ماب لنچنگ ایکٹ کےطور پررکھا۔

اس ڈرافٹ میں کچھ اہم تجاویزدی گئی ہے۔ جن میں چند اہم تجاویز یہ ہیں ۔ ہجومی تشدد کا شکا رزخمی ہےتو7سات سال کی سزاء اور ایک لاکھ روپئے کاجرمانہ عائد ہوسکتاہے۔اس کے علاوہ اگر ہجومی تشددکا متاثر شدید طورپرزخمی ہواہےتو10سال کی سزاء اور 3لاکھ کاجرمانہ لگایاجاسکتاہے اور اگرہجومی تشدد کے دوران کسی کی بھی موت ہوجاتی ہے تواسے کے قصورواروں کوعمر قید کی سزااور5لاکھ کاجرمانہ عائد کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح ہجومی تشددکےلیے سازش رچنے والوں کے لیے بھی عمر قید کی گنجائش تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اور ڈی ایم کی لاپرواہی کی بنیاد پرایک سال کی سزا،جوکہ تین سال تک بھی بڑھ سکتی ہے،اور50ہزار کاجرمانہ عائد کی بھی تجویزرکھی گئی ہے۔

ریاستی کمیشن کی جانب سے تیار کردہ 128صفحات کے اس ڈرافٹ میں یوپی میں ہجومی تشددکے کئی واقعات کاحوالہ دیاگیاہے۔جس میں دوہزار پندرہ میں دادری میں اخلاق کے قتل اور بلندشہر میں 3دسمبر2018کوکھیت میں جانواروں کی لاش پائے جانےکے بعدپولیس اور ہندوتنظیموں کے بیچ ہوئی جھڑپ کے بعد انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل جیسے معاملےشامل ہیں۔ فی الحال منی پورمیں ہجومی تشددکے خلاف قانون ہے۔اگر یوگی حکومت اس ڈرافٹ کونوٹس میں لیتی ہےتویوپی حکومت ماب لنچنگ کےخلاف قانوبنانے والی دوسری ریاست ہو جائےگی اورسخت سے سخت قانون بن جانے کے بعد ہجومی تشددپر نکیل کسنابھی آسان ہوجائےگا

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...