بلندشہر میں سادھووں کے قتل پر شیو سینا نے کہا-اسے فرقہ وارانہ رنگ نہ دیں، کانگریس نے کیا یہ مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th April 2020, 12:32 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 نئی دہلی ، 29؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش کےبلند شہر میں پیرکی دیر رات دو سادھووں کےقتل کے معاملے میں اب شیو سینا  اورکانگریس  بھی اتر آئی ہیں اور اسےفرقہ وارانہ رنگ نہیں دینےکی اپیل کی ہے۔ شیو سینا لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس پورےحادثہ کو خطرناک بتایا ہے۔ ہندی میں کئےگئے اپنے ایک ٹوئٹ میں سنجے راوت نےلکھا، ’خطرناک! بلندشہر، یوپی کے ایک مندر میں دو سادھووں کا قتل، لیکن میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسے فرقہ وارانہ نہ بنائیں، جس طرح سےکچھ لوگوں نے پال گھر معاملے میں کرنےکی کوشش کی۔

واضح رہےکہ اترپردیش کےضلع بلند شہر میں دو سادھوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک دلت نوجوان کو گرفتارکیا ہے۔ ایس ایس پی سنتوش کمارسنگھ نے پیرکو بتایاکہ یہ واقعہ انوپ شہرکوتوالی علاقے پگونا گاؤں کے ایک شیو مندر میں گذشتہ رات اس وقت پیش آیا جب دو سادھو رات میں سو رہے تھے اور اسی حالت میں ان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ سادھووں کےقتل کے ملزمین نے پوچھ گچھ میں کہا کہ بھگوان (خدا) کی مرضی تھی، اس لئے ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر دونوں سادھووں کو مارڈالا۔ بتایا جاتا ہےکہ شیو مندر میں گزشتہ تقریباً 10 سالوں سے سادھو جگن داس (عمر 55 سال) اور سیوا داس (35 سال) رہتے تھے۔ دونوں سادھو مندر میں رہ کر پوجا ارچنا میں لگے رہتے تھے۔

وہیں، اس پورےحادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مطالبہ کیا کہ سچائی سامنے آنی چاہئے اور اس موضوع پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا، ’اپریل کے پہلے 15 دنوں میں ہی اترپردیش میں 100 لوگوں کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری فیملی کے 5 لوگوں کی لاش مشکوک حالت میں پائی گئی۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا۔ آج بلند شہر میں ایک مندر میں سو رہے دو سادھووں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایسے گھناونے جرم کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہئے اور اس وقت کسی کو بھی اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ منصفانہ جانچ کرکے پوری سچائی صوبےکےسامنے لانی چاہئے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے’۔

دوسری جانب واقعہ کا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیتے ہوئےضلع کے سینئر افسران کو اس ضمن میں تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے خاطیوں کےخلاف سخت کاروائی کرنےکا حکم دیا ہے۔ پولیس نےکہا کہ صبح جب مقامی افراد پوجا کےلئے مندرگئے تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا، جب سے دونوں سادھوں کے قتل کا پتہ چلا ہے، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور لوگوں میں کافی اشتعال ہے۔ مندرکےقریب کافی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے مراری نام کےشخص کو گرفتارکیا ہے۔ وہ موقع واردات سے دو کلو میٹردور نیم برہنہ حالت میں نشے میں مست ملا ہے۔ اس کے ہاتھ میں وہ تلوار بھی تھی، جس سے اس نے قتل کیا ہے۔ مراری اسی گاؤں کار ہنے والا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دو دن قبل مراری نے سادھو جگدیش داس کا چمٹا غائب کردیا تھا، جسے لےکر بابا نے اسے کافی ڈانٹا تھا۔ مہلوکین کی شناخت جگن داس(55) اور سیوا داس(35) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں گذشتہ 10سالوں سے مندر میں رہ رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...