اتر پردیش: نماز پڑھ کر گھر لوٹ رہے محمد سلمان کا گولی مار کر قتل، علاقے میں کشیدگی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2020, 12:13 AM | ملکی خبریں |

علی گڑھ،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تھانہ کوارسی علاقے کے نگلہ ملاح میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک 23 سالہ نوجوان کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، مقتول نوجوان مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس آ رہا ہے تھا، واردات کو انجام دینے کے بعد بھاگ رہے حملہ آوروں میں سے موقع واردات پر موجود راہگیروں نے ایک حملہ آور کو پکڑ لیا اور اس کی زبردست پٹائی کر دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے حملہ آور کو اپنی تحویل میں لے کر علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے، پولیس موقع سے پکڑے گئے حملہ آور سے پوچھ گچھ میں لگی ہوئی ہے، مقتول کے والد کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیق شروع کر دی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد محمد سلمان اپنے گھر واپس آ رہا تھا کہ سامنے سے آ رہے تین نامعلوم حملہ آوروں نے سلمان کو دیکھتے ہی اس پر تابڑ توڑ فائرنگ شروع کر دی، گولی لگتے ہی محمد سلمان زمین پر گر گیا جس کو فوری طور پر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سلمان کی موت کی اطلاع ملتے ہی تمام پولیس اور انتظامیہ سے جڑے اعلی افسران میڈیکل کالج پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سلمان کے اہل خانہ سے تمام تفصیلات دریافت کیں، مقتول سلمان کے والد کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دو پولیس کانسٹیبلوں کی ڈیوٹی مقتول محمد سلمان کے گھر پر لگادی گئی ہے۔

سرکل آفیسر انل کمار سمانیا نے بتایا کہ پکڑے گئے حملہ آور نوجوان نے اپنا نام محمد شاکر ولد بندو خان ساکن ہمدرد نگر ڈی جمالپور بتایا ہے اس نے ابھی تک پولیس کو اپنے دو ساتھیوں کے نام نہیں بتائے ہیں، حملہ آور محمد شاکر بیٹری رکشہ چلانے کا کام کرتا ہے اور نشے کا عادی ہے، پولیس اس کے علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی لے کر مزید پوچھ گچھ کرے گی، پولیس نے محمد سلمان کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کرنے کی تمام کاغذی خانہ پوری مکمل کرکے ان کے حوالے کردی۔ محمد سلمان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بطور ٹیلر ماسٹر ڈیلی ویجز پر پر کام کرتا تھا جبکہ ان کے والد کی بھی ٹیلر کی اپنی ذاتی دکان ہے۔

واضح رہے کہ یہ علاقے میں ایک ہفتے کے اندر پیش آئی قتل کی تیسری واردات ہے جس کے سبب علاقے میں خوف و دہشت کے ماحول بنا ہوا ہے ہے دوسری جانب پکڑے گئے ملزم محمد شاکر کی کی ہسپتال میں حالت نازک بنی ہوئی ہے وہ گزشتہ روز علاقائی لوگوں کے ذریعے کی گئی پٹائی کے سبب زخمی ہو گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...