یوگی حکومت نے ’ہڑتال‘ پر لگائی روک، 6 مہینے کے لیے ریاست میں ’ایسما‘ نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 12:02 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،25؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ چھ مہینے تک ریاست میں کسی بھی سرکاری محکمہ، سرکار کے کنٹرول والے ادارہ اور اتھارٹیز وغیرہ میں ہڑتال کرنے پر روک لگا دی ہے۔ ریاستی حکومت نے انتہائی ضروری خدمات سے متعلق قانون 1996 کی دفعہ 3 کی شق (1) کے ذریعہ دی گئی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں ’ایسما‘ نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سکریٹری پرسونل مکل سنگھل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد سرکاری ملازمین 25 مئی 2021 تک ہڑتال پر نہیں جا سکیں گے۔

یوگی حکومت کے ذریعہ لیے گئے اس فیصلے کی وجہ کورونا کے بڑھتے اثرات کو بتایا جا رہا ہے۔ دراصل کورونا کے کیسز ریاست میں ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں اور اس کی وجہ سے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک حکم میں ریاستی حکومت نے شادی تقاریب میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی محدود کر دی۔ یوگی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت کے مطابق کنٹنمنٹ زون کے باہر سبھی سماجی، تعلیمی، کھیل، تفریحی، ثقافتی، مذہبی، سیاسی پروگراموں اور دیگر اجتماعی سرگرمیوں میں ایک وقت میں کسی بھی بند مقام جیسے ہال یا کمرے کی صلاحیت کے 50 فیصد، لیکن زیادہ سے زیادہ 100 اشخاص تک ہی موجود رہ سکیں گے۔

جاری ہدایات میں فیس ماسک، سوشل ڈسٹنسنگ، تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ ہینڈ واش کی سہولت بھی لازمی بتائی گئی۔ اتنا ہی نہیں، کھلی جگہ مثلاً میدان وغیرہ پر، ایسے مقامات کے رقبہ کے 40 فیصد سے کم صلاحیت تک ہی لوگوں کے ہونے کی اجازت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...