ہوم گارڈ ڈیوٹی گھوٹالہ: فرضی ڈیوٹی دکھا کروصولی کر رہے تھے ہوم گارڈ افسر،گرفت میں آئے تو جلادئیے دستاویز

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں ایک بڑے گھوٹالے کے تمام دستاویزات کو جلا کر راکھ کر دیا گیا۔گھوٹالہ یہ تھا کہ ضلع میں ہوم گارڈ کی ڈیوٹی میں فرضی انٹری دکھائی جا رہی تھی، جبکہ وہ ڈیوٹی پر تھے ہی نہیں۔ان کی سیلری کئی سالوں سے لی جا رہی تھی۔یہ گھوٹالہ کروڑوں کا ہے جس کی جانچ یوپی حکومت کروا رہی تھی لیکن اسی درمیان دستاویزات کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایک گھوٹالے سے منسلک ہزاروں دستاویزات راکھ میں تبدیل ہو گئے اور گھوٹالہ بھی اسی کمرے میں دفن ہو گیا۔کمرے اور اس کے اندر رکھے باکسوں کا تالا توڑکر آگ لگائی گئی۔یہاں تعینات سیکورٹی گارڈ کے کمرے کا دروازہ بھی باہر سے بند کر دیا، جس سے وہ نہیں جا سکا۔ضلع کمانڈنٹ ہوم گارڈس کے دفتر میں جہاں ہومگارڈس کی ڈیوٹی کو لے کر ہوئے ایک گھوٹالے کی جانچ یوپی حکومت کرا رہی تھی لیکن اسی درمیان گھوٹالے بازوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ گریٹر نوئیڈا کے ضلع کمانڈنٹ ہوم گارڈس دفتر میں گھوٹالے سے منسلک ہزاروں دستاویزات میں آگ لگا کر راکھ کر دیا، دستاویزات میں وہ مسٹر رول تھے جن میں ہوم گارڈس کی فرضی ڈیوٹی دکھائی گئی تھی جبکہ نہ تو وہاں اتنے ہوم گارڈس ہیں اور نہ ہی وہ ڈیوٹی پر تھے، اس طرح کروڑوں کا گھوٹالہ سامنے آیا۔دراصل یہ پورا معاملہ کچھ اس طرح ہے کہ اسی سال مئی مہینے میں دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص نے پولیس کو شکایت دی کہ مسٹر رول میں ہوم گارڈس کا فرضی اندراج کرکے ان کی ڈیوٹی دکھائی جا رہی ہے لیکن اصل میں ڈیوٹی پر ہوتے ہی نہیں اور اس طرح کچھ افسران ان ڈیوٹی کا پیسہ لے رہے ہیں۔اس معاملے میں پولیس نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ ہزاروں کی تعداد میں مسٹر رول میں ہوم گارڈس بوگس ڈیوٹی درج ہیں۔جبکہ اصل میں نہ تو اتنے ہوم گارڈس ہیں اور نہ ہی وہ ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ان کی ڈیوٹی فرضی دکھا کر کچھ افسران گزشتہ کئی سالوں سے گھوٹالہ کر رہے ہیں۔ڈیوٹی کے نام پر ملا کروڑوں روپیہ خود لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...