یوم جمہوریہ کے موقع پر حب الوطنی کے سیلاب میں ڈوبا اتر پردیش

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 9:02 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،26؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی) دارالحکومت لکھنؤ سمیت مکمل اترپردیش میں منگل کو 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حب الوطنی کے سیلاب میں غوطے لگاتا نظر آرہا ہے۔ اہم تقریب ودھان بھون کے سامنے منعقد کی گئی جہاں گورنر آنندی بین پٹیل نے پرچم کشائی کی اور پریڈ کی سلامی لی۔ اس دوران وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے کابینہ کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین موجود رہے۔ اس موقع پر اسمبلی اور دیگر سرکاری عمارتوں اور تاریخی یادگاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔

پریڈ کے دوران موجود شائقین نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا کر سلامتی دستوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چار باغ سے نکلی پولیس، پی اے سی کی ٹکڑیوں کے علاوہ فوج کے جوانوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ ٹینک پر سوار جوان سلامی دے رہے تھے۔ پریڈ میں شامل ٹی -90 ٹینک، آرمڈ ریکوری ویہل اور آئی سی سی بی ایم پی -2 نے ملک کی بہادری کی کہانیاں کہہ رہے تھے۔ شوریہ چکر سے نوازے گئے پریڈ کماندر لیفٹننٹ کرنل پرشانت چنڈاوت کی قیادت میں فوج کے جوانوں نے قدم تال کی۔

کورونا کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے ارادے سے پریڈ میں شامل جوان ماسک لگائے ہوئے تھے۔ فوج کی راجپوت ریجیمنٹ اور جاٹ ریجیمنٹ نے پریڈ میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مرکزی ریزرو پولیس فورس کی ٹکڑیاں، پی اے سی، ایس ایس بی کے جوان، پولیس کی خاتون اور مرد ٹکڑیاں، این سی سی کیڈٹ، آرمی اسکول کے بچے بینڈ اور پائپ پر بج رہے حب الوطنی کے نغموں کی دھن پر قدم تال کر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...