ملک میں جاری ماب لنچنگ کی مذمت میں رابطہ ملت اترکنڑا نے کاروار ڈپٹی کمشنر کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th June 2019, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28؍جون(ایس اؤ نیوز) ملک بھر میں  ہجومی تشدد(ماب لنچنگ) قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے قانون کی بالادستی اور امن وامان بنائے رکھنے  کےلئے ایسی کارستانیوں پر روک لگانے کی مانگ لے کر اترکنڑا ضلع رابطہ ملت نے کاروار  ڈپٹی کمشنر کی معرفت عزت مآب صدر ہندکے نام  میمورنڈم پیش کیا جس میں مجرموں کو سخت سزا دینے کی مانگ کی گئی ہے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ مذہبی جنون کثیر مذہبی تہذیب کے لئے نقصان دہ ہے، گزشتہ 2-3برسوں سے ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہواہے اور بغیر کسی خوف کے انجام دینے سے ملک کے شہری خوف کے ماحول میں زندگی گزاررہے ہیں۔ یہاں صدیوں سے ہندو مسلم بھائی چارگی سےرہتے آئے ہیں لیکن مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد  ماب لنچنگ کے نام پر کئی ایک قتل ہوئے ہیں، میمورنڈم کے مطابق ماب لنچنگ دراصل سیاسی مفاد کے لئے کیا جارہاہے اور یہ آپس میں نفرت پیدا کرنے کی منصوبہ بندسازش  ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ  گائے سپلائی ، گائے کے گوشت، لوجہاد وغیرہ کے بہانے ملک میں اقلیتوں پر خاص کر مسلمانوں پر مسلسل ہجومی تشدد کے ذریعے حملے ہورہے ہیں، سب کچھ ہوتے دیکھ کربھی  افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مجرم اپنے جرم کے بعد بھی کھلے عام گھومنے سے قانون کی قدر و قیمت مٹتی جارہی ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ میں تبریز انصاری کا بائک چوری کے بہانے جے شری رام، جئے ہنومان کے نعروں پرزور زبردستی کرتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا اور اس کی وڈیو سوشیل میڈیا پر پھیلائی گئی ۔ جس سے ملک بھر میں  خوف کا ماحول پیدا ہورہاہے۔ ان حالات پر وزیراعظم، وزراء ، ارکان پارلیمان کی خاموشی ، قانون کے محافظوں کا اپنے فرائض سے غفلت سب کچھ ملک کے حالات کو سنگین بنارہے ہیں۔میمورنڈم میں صدرہند کو  ملک کی سالمیت، یک جہتی  اور  بھائی چارگی کو برباد کرنے والوں کے خلاف  مداخلت کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزادینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 رابطہ ملت اُترکنڑا کے ضلعی جنرل سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا کی قیادت میں  ڈپٹی کمشنر دفتر میں اُن کی غیر موجودگی میں کاروار اسسٹنٹ کمشنر نے  میمورنڈم  کو وصول کیا۔ اس موقع پر سکریٹری مظفر شیخ کمٹہ ، محمد اقبال شیخ  کاروار، سید خلیل اللہ خان کاروار، عبدالمناف سرسی ، عبدالقادر تلولی ، محمد اسماعیل گوڈلی سمیت  رابطہ ملت  کے پریس سکریٹری محمد رضامانوی  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...