اترکنڑا ضلع میں 40ضلع پنچایت حلقے : منکی حلقہ اب کاسرکوڈ ضلع پنچایت حلقہ :17حلقوں کےنام تبدیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th April 2021, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:4؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع پنچایت کے حلقوں کی دوبارہ حد بندی کی گئی ہے۔ جس کے تحت منکی حلقہ اب کاسرکوڈ حلقہ ہوگیا ہے۔ اور یلاپور تعلقہ میں کِروَتِّی ضلع پنچایت کا نیا حلقہ ہوگا۔ بقیہ چند حلقوں کےنام بدلے گئے ہیں۔ ہلیال تعلقہ  میں شامل امبیکا نگر ضلع پنچایت حلقہ کو ڈانڈیلی تعلقہ میں شامل کیاگیا ہے۔

گذشتہ 30مارچ کو ریاستی الیکشن کمیشن نے اترکنڑا ضلع کے 40ضلع پنچایت حلقوں کی دوبارہ حدبندی کرتےہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ 2015میں ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اترکنڑا ضلع میں کل 39ضلع پنچایت حلقوں کا اعلان کیا تھا اب اس میں ترمیم کرتےہوئے 40ضلع پنچایت حلقے بنائے گئےہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 17ضلع پنچایت حلقوں کےنام بھی تبدیل کئے گئےہیں۔ ہوناور تعلقہ کا منکی حلقہ اب کاسرکوڈ ضلع پنچایت کہلائےگا۔ کاسرکوڈ ضلع پنچایت حلقے میں کاسرکوڈ، کیلگی نور، بلکور، میلن اڈگونجی دیہات کو شامل کیاگیا ہے۔ جب کہ منکی  ضلع پنچایت حلقے میں شامل منکی سی (چتار)، منکی بی اننت واڑی دیہات کونگربستی کیری ضلع پنچایت حلقےمیں شامل کیاگیا ہے۔ اس معاملےمیں نگر بستی کیری ضلع پنچایت حلقہ میں بھٹکل کے سرحدی دیہات کو شامل کئے جانے پر اعتراض جتایاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ساحلی کرناٹکا میں 'ٹاوکٹے' طوفان کی دستک ۔ محکمہ موسمیات نے جاری کیا 16 مئی تک ریڈ الرٹ

ساحلی کرناٹکا کی طرف  بڑھتے  'ٹاوکٹے' طوفان کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے چلتے عید الفطر؛ مولانا خواجہ مدنی اور مولانا عبدالعلیم ندوی کا عوام کےنام عید کا پیغام؛ انکھوں سے نظر نہ آنے والے ایک چھوٹے سے جرثومہ کے آگے دنیا عاجز

بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقوں  میں  کورونا لاک ڈاون کے چلتے کل جمعرات کو عید الفطر منائی جائے گی، جس کی وجہ سے  عید گاہ یا مساجد میں  نماز عید کی  ادائیگی کی اجازت نہیں ہے،  اسی طرح   لوگوں کو گھروں سے باہر نکل کر عید کی خوشیاں منانے سمیت  دوست احباب اور رشتہ داروں  ...

بھٹکل میں بڑھ رہے ہیں کورونا پوزیٹیو معاملات؛ آج ایک ہی دن 81 کی رپورٹ آئی پوزیٹو

بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں  کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 81 معاملات سامنے آئے ہیں  جس کے ساتھ ہی  کورونا کی دوسری لہر میں بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد ...

بھٹکل سمیت اُڈپی، مینگلور اور کیرالہ میں آج 30 روزے مکمل؛ کل جمعرات کو منائی جائے گی عیدالفطر

  بھٹکل اور کمٹہ سمیت پڑوسی ضلع اُڈپی، دکشن کنڑا اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں  آج بدھ کو  رمضان کے تیس روزے مکمل ہوگئے جس کے ساتھ ہی کل جمعرات  کو ان علاقوں میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں  آج 29 روزے مکمل ہورہے ہیں اوراگر آج شام کو چاند نظر آتا ہے    تو  ...

لوگ کورونا سے مرے جارہے ہیں اور ریاستی حکومت کو لگی ہے ذات پات کے اعداد و شمار کی فکر

پورے ملک کی طرح ریاست میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے ۔ عوام آکسیجن، اسپتال میں بستر اور دوائیوں کی کمی سے تڑپ رہے ہیں۔ لیکن ریاستی حکومت کو الیکشن اور ذات پات کی تفصیلات کی فکر لاحق ہوگئی ہے تاکہ آئندہ انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کی جائیں۔