اترکنڑا ضلع میں ودھان پریشد انتخابات میں ذات ، طبقہ کا کوئی شمار نہیں : گرام پنچایت ووٹوں پر نتائج کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2021, 7:31 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز) دسمبر میں ہونے والے ودھان پریشد انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے  امیدوار اپنی ذات اور طبقہ سے متعلقہ ووٹوں کی تعداد کی بنیاد پر جیت اور ہار کے حساب کتاب لگا رہےہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پریشد کے انتخابات میں ذات کوئی معنی نہیں رکھتے  اور طبقے کے ووٹوں کو شمار نہیں کیاجاسکتا۔

پریشد انتخابات میں دیہی اور شہری عوامی اداروں کو منتخب نمائندے ووٹ ڈالتے ہیں۔ اس بنیاد پر اکثریت والی ذات کے ووٹوں سےجیت کا کوئی بھی دعویٰ نہیں کرسکتا۔ طئے شدہ ریزرویشن کی بنیاد پر منتخب ہونےو الی مقامی عوامی اداروں کے نمائندوں میں سبھی ذات اور طبقات شامل ہوتےہیں اور پریشد کے انتخابات میں پارٹی ہی اہم ہوتی ہے۔

اترکنڑا ضلع میں کل 2916رائے دہندگان ہیں۔ جس میں شہری میونسپالٹی کے 261ووٹ بھی شامل ہیں۔ بقیہ میں 2655 ووٹرس گرام پنچایت کے ممبران ہیں تو ضلع پنچایت کے 40اور تعلقہ پنچایت کے 130ممبران ووٹ دینے سےمحروم ہیں۔ گرام پنچایت کے کل ووٹوں میں 212پچھڑی ذات، 208پسماندہ ذات، 885پسماندہ طبقہ اور 1282جنرل طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب امیدوار پسماندہ ذات اور طبقے کے ممبران کو ترغیب دےکر ووٹ  میں منتقل کرنےکی کسرت کرسکتےہیں۔

ضلع کی 11شہری مونسپالٹی اداروں میں کل 261ووٹرس ہیں۔ جوئیڈا تعلقہ میں شہری میونسپالٹی نہیں ہے تو بھٹکل کی جالی پنچایت میں منتخب نمائندےنہیں ہیں۔ ڈانڈیلی میونسپالٹی میں 30،کاروار میونسپالٹی میں 31، سرسی میں 32،ہلیال میں 25، انکولہ میں 23، کمٹہ میں 24،بھٹکل میں 23، یلاپور میں 19،منڈگوڈ مٰں 19، سداپور میں 15اور ہوناور میں 20رائے دہندگان  ہیں۔ جوئیڈاتعلقہ کے گانگوڈ گرام پنچایت میں صرف 4ووٹ ہیں۔ نئی تشکیل شدہ گرام پنچایت میں صرف چار ممبران ہونےکی وجہ سےیہاں 4ہی ووٹ ہیں۔

10ووٹوں سےکم 84گرام  پنچایت :ضلع میں 84سے زائد گرام پنچایت ایسے ہیں جہاں 10سے بھی کم ووٹ ہیں۔ کاروار تعلقہ کے کیروڑی ، وائیل واڑا میں صرف پانچ ووٹر س ہیں۔ اسی طرح ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے گرام پنچایت میں کہیں 6، 8، 9ووٹر س ہیں۔ ضلع میں6گرام پنچایت ایسے ہیں جہاں صرف5ووٹ ہیں۔ 8گرام پنچایتوں میں 6، 20گرام پنچایتوں میں 7، 32گرام پنچایتوں میں 8اور 27گرام پنچایتوں میں 9ووٹر س ہیں۔ کاروار کی چتاکول اور بھٹکل کی شرالی گرام پنچایت میں سب سے زیادہ  فی کس 36اور کمٹہ کے گوکرن گرام پنچایت میں 34ووٹ ہیں تو اسی طرح جوئیڈا کے گانگوڈ میں سب سے کم صرف 4 ہیں۔

سرسی تعلقہ میں سب سے زیادہ یعنی 355رائے دہندگان ہیں۔ کمٹہ میں 344، ہوناور میں 341، بھٹکل میں 308، کاروار میں 254، انکولہ میں 249، ہلیال میں 236، منڈگوڈ میں 213، یلاپور میں 179،جوئیڈا میں 136، ڈانڈیلی میں 66ووٹ ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔