ضلع اترکنڑا میں 11.60لاکھ رائے دہندگان :پچھلے 11مہینوں میں 33ہزار سے زائد ووٹرس کا اندراج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th January 2020, 9:39 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍جنوری(ایس اؤ نیوز) گزشتہ 11مہینوں کی مدت میں اترکنڑا ضلع  میں 33،568نئے رائے دہندگان کا فہرست میں اندراج ہوا ہے تو وہیں 19،311ووٹرس کا فہرست سے اخراج  بھی ہوا ہے۔اترکنڑا ضلع کی ووٹر لسٹ میں زیادہ  نوجوان ووٹر ہیں مگر 149رائے دہندگان 100سال سے زائد عمر والے ہیں ، اس طرح ضلع میں کل 11،60،415ووٹرس ہیں۔

رائے دہندگان فہرست کی تجدیدکاری تکمیل کو پہنچی ہے،کچھ ہی دنوں میں حتمی فہرست کا اعلان ہوگا، اگلے کچھ دنوں میں گرام پنچایت کے انتخابات ہونے ہیں اور اس کے بعد ودھان پریشد کے بھی انتخابات قریب ہیں۔ ایک کے بعد ایک انتخابات ہونے جا رہے  ہیں تو ضلع میں کل کتنے رائے دہندگان ہیں اس کی جانکاری حاصل کرنےمیں ہرایک کی دلچسپی کا ہونا فطری بات ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پچھلے لوک سبھا انتخابات میں جتنی تعداد ووٹرس کی تھی اس میں نئے طورپر  33،568رائے دہندگان شامل ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ موت، تبادلے  وغیرہ سے 19،311افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج ہوئے ہیں۔ 27جنوری تک ضلع میں کل 5،85،288،خواتین ۔ 5،75،121مرد ووٹرس سمیت 11،60،415ووٹرس ہیں۔ جب کہ یکم مارچ 2019 میں  یہ تعداد11،42،748تھی۔

عمر کے مطابق ضلع میں رائے دہندگان کی تعداد : 18سے 19سال کی عمر والے 21،708۔ 20سے 29عمروالے 2،30،926۔ 30سے 39تک کی عمر والے 2،78،422۔ 40سے 49تک کی عمر والے2،37،137۔50سے 59کی عمل والے  1،84،350۔ 60سے 69تک کی عمر والے 1،22،664۔70سے 79تک 61،676۔80سے 89تک 20،215۔ 90 سے 99تک 3،168 اور 100سے زائد عمروالے 149رائے دہندگان فہرست میں شامل ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔