اترکنڑا ضلع میں کوروناوائرس سے بندر بخار بیماری کا خوف زیادہ :اب تک 68معاملات پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th April 2020, 12:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرسی:30؍اپریل(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں کورونا وائرس سے زیادہ کیاسنور جنگل بیماری (کے ایف ڈی )عرف عام بندر بخار کا خوف پھیل رہاہے۔ فروری سے ابھی تک ضلع میں کل 68بندر بخار معاملات کی تصدیق ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔کروناوائرس کو لے کر حکومتوں اور میڈیا کی ہنگامی خیزی سے یہ معاملات زیادہ منظر عام پر نہیں آنے کی بات کہی جارہی ہے۔ 

یہ مرض زیادہ تر مزدور طبقہ اور زرعی پیشہ افراد میں نظر آتا ہے، اسی طرح متعلقہ بیماری کی وجہ سے  جنگلات کے سرحدو ں پر رہائش  پذیر عوام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ اترکنڑا ضلع کے 6تعلقہ جات میں بندر بخار کے معاملات کا پتہ چلاہے، خاص کر اپریل کے مہینے میں زیادہ معاملات درج ہوئے ہیں۔ دراصل کروناوائرس کے ہنگامے میں بندر بخار کے معاملات دب سے گئے ہیں۔

سال 2018میں سداپور، ہوناور، بھٹکل ، جوئیڈا تعلقہ جات میں نظر آئی بندربخار بیماری 2019میں سرسی، انکولہ، کمٹہ میں بھی دیکھی گئی ہے۔ اس طرح اترکنڑا ضلع کے 7تعلقہ جات بندر بخار بیماری میں مبتلا علاقوں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ جوئیڈا کے گوند، کمباروڑاجیسے علاقوں میں یہ بیماری دیکھی  گئی ہے، اس سلسلے میں صحت عامہ کے افسران کا کہنا ہے کہ  پچھلے کئی دہوں سے ان علاقوں میں یہ بیماری دیکھی نہیں گئی تھی ۔

گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں پہلے معاملے کاپتہ چلا تھا امسال فروری میں پہلا معاملہ درج ہواہے، مارچ آخر تک صرف 27 لوگ بندر بخار سے متاثر تھے ، اپریل کے مہینے میں اچانک  تعداد  میں اضافہ ہواہے اور  41افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی  ہے۔ امسال بندروں کی موت میں بھی اضافہ ہواہے۔ ابھی تک 113سے زائد بندروں کی موت ہوچکی ہے۔ سداپور تعلقہ میں ہی 80فی صد بندرہلاک ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ بندروں کی ہلاکت، انسانوں کا جنگلات میں گھومنا پھرنا اور جنگلی جانوروں کی چہل پہل سے یہ بیماری پھیلتی ہے۔ عام طورپر یہ بیماری بزرگوں پر حملہ کرتی ہے، اس مرتبہ بچوں کو بھی متعلقہ بیماری میں مبتلا دیکھاگیا ہے۔ ایسے علاقوں میں گھروں کے اطراف دوائی کا چھڑکاؤ کرنے کی جانکاری دی گئی ہے۔ ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہی لوگ کہیں بھی مزدور ی کے لئے نہیں گئے بدلے میں وہ زیادہ تر جنگلا ت کا رخ کرتے ہوئے لکڑیاں ، چارہ وغیرہ لانے لگے تو اپریل میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انجکشن دئیے جارہے ہیں۔ بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ ضلع کے 68معاملات میں سداپور تعلقہ میں 45، ہوناور میں 14،جوئیڈا میں 6اور انکولہ، کمٹہ ، بھٹکل میں ایک ایک  معاملے درج ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔