اترکنڑا ضلع کی میعاد ختم کرنے والی پنچایتوں کو میٹنگ اور معاشی لین دین نہ کرنے کا سرکاری حکم جاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th June 2020, 3:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :6؍جون (ایس اؤ نیوز)گرام پنچایتوں کی میعاد ختم ہونے کو ہے ، اترکنڑا ضلع کی اکثر گرام پنچایتوں کی میعاد 28جون سے یکم جولائی کے درمیان ختم ہوجائےگی۔زیادہ سے زیادہ 20دن گرام پنچایت اقتدار میں رہیں گی۔  جن گرام پنچایتوں کی مدت ختم ہوگئی ہے وہاں انتظامیہ کمیٹی یا انتظامیہ افسر کی نامزدگی کو لے کر گفتگو چل رہی ہے،ان حالات میں حکومت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ضلع سی ای اؤ کو حکم دیا ہے کہ جن گرام پنچایتوں کی مدت ختم ہوگئی ہے وہاں کسی طرح کی میٹنگ اور معاشی لین دین نہ کیا جائے۔ 

ضلع کے 231گرام پنچایتوں میں کاروار کی 18،انکولہ کی 21،بھٹکل کی 16،کمٹہ 21،ہوناور 28،سرسی 32،سداپور23، یلاپور  15،منڈگوڈ 16،ہلیال 17 ،   ڈانڈیلی 7اور جوئیڈا کی 16گرام پنچایت شامل میں ہیں۔

ضلع میں 28جون کو 42 گرام پنچایتیں اپنی میعاد پوری کررہی ہیں، جس میں انکولہ کی ایک ، سرسی 16،سداپور10، یلاپور 8اور منڈگوڈ کی 7گرام پنچایتیں شامل ہیں تو 74گرام پنچایتیں 29جون کو اپنا دور ِ اقتدار پورا کریں گی ۔ جن میں انکولہ 9،کمٹہ 8، بھٹکل 8،ہوناور 1،سرسی 16، سداپور13،یلاپور 7، منڈگوڈ 8،ہلیال 3،ڈانڈیلی کی ایک گرام پنچایت شامل ہے۔بھٹکل کی بقیہ8گرام پنچایتوں کی مدت  30جون کو ختم ہورہی ہے۔  اسی طرح جون 30کو 87اورجولائی  1،2،5،9اور13  کو ضلع کی بقیہ گرام پنچایتوں کی میعاد پوری ہوجائے گی۔

بھٹکل تعلقہ کی پنچایتیں: جہاں تک بھٹکل تعلقہ کی 16گرام پنچایتوں کا معاملہ ہے ،8گرام پنچایتیں  ماولی-2،بیلکے ، ماوین کوروے، بائیلور، شرالی، کائی کنی ، ماروکیری اور یلووڑی کوؤور 29جون کو اپنی مدت پوری کررہی ہیں تو بقیہ 8 پنچایتیں ماولی-1،کوپا، ہیبلے، منڈلی ، مٹھلی ، کونار، ہاڈولی  اور بینگرے کی میعاد  30جون کو ختم ہوگی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔