کاروار :29؍ مئی (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں اپاہجوں کے لئے کووڈ ٹیکہ لگانے کے لئے جمعہ کو منائی گئی خصوصی مہم کامیاب ہونے کی ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر پریانگا ایم نے جانکاری دی ہے۔
اترکنڑا ضلع انتطامیہ اور ضلع پنچایت ضلع کو کورونا سے نجات دلانے کےلئے کئی ایک پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس میں سےایک اپاہجوں کے لئے ایک دن مختص کرتےہوئے ٹیکہ لگوانےکا بھی تھا۔ اسی کے تحت اپاہجوں کو کووڈ انجکشن لگانے کے لئے خصوصی پروگرام بنایاگیا اور انہیں سہولیات فراہم کرتےہوئے ترغیب دی گئی، موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کامیاب ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔
جمعہ کو ضلع میں 18سے 44سال اور 45سال سے زائد عمروالے اپاہجوں کو 4871کووڈ ٹیکے لگائےگئے۔ 18سے 44سال کے 3452 اور 44سال سے زائد عمر کے 2789اپاہج افراد نے کووڈ کا ٹیکہ لگوایا۔ کمٹہ تعلقہ کے تورکے دیہات میں 95فی صد اپاہجوں نے انجکشن لیا تو اترکنڑا ضلع میں کل 13354میں سے 6241اپاہجوں نے ٹیکہ لگوانے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ اب جو باقی اپاہج ہیں انہیں گھر گھر جا کر کووڈ کا ٹیکہ لگائےجانےکی سی ای اؤ پریانگا نے جانکاری دی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپاہجوں کو ٹیکہ دینے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئےتھے۔ ہر ایک گرام پنچایت کی سطح پر دو دو سواریوں کا انتظام کیاگیا تھا تاکہ جو کوئی ٹیکہ لگانا چاہتا ہے انہیں سواری کے ذریعے مرکز تک لاکر ٹیکہ لگوایا جاسکے۔ کئی ایک افراد رضاکارانہ سنٹر پہنچ کر انجکشن لگوائے۔