سرسی میں مرکزکی عوام مخالف پالیسی والی حکومت کو ہدایت جاری کرنے کانگریس نے صدرہند کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2019, 7:04 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:13؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی حکومت عوام مخالف پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام مخالف رویہ کو ترک کرکے معیشت کو کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ لےکر کانگریس اترکنڑا ضلع شاخ نے تحصیلدار کی معرفت صدر ہند کو میمورنڈم سونپا۔

2014کے انتخابات کے بعد ملک میں بی جے پی کی حکومت  عوام مخالف پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ کسان ، مزدور، غریب سے بے فکر بی جےپی کی حکومت صنعت کاروں کی حمایت کرتے ہوئے عوام کے ساتھ بے انصافی کررہی ہے۔ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سے عوام کو زندگی گزارنا دشوار ہوتا جارہاہے۔ صرف جذباتی موضوعات کی تشہیر کرتےہوئے انتخابات جیتنے والی بی جےپی سے عوام کو ذرہ برابر فائدہ نہیں ہے۔ سیلاب، طوفان جیسے موقعوں پر عوام کا تعاون نہ کرنے والی مرکزی حکومت  ملک کے لئے ایک سیاہ دھبے کی مانند ہونے کا الزام میمورنڈم میں لگایاگیا ہے۔

ملک میں طوفان اورسیلاب کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، فصلوں کو مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان بھی خودکشی کررہے ہیں،مگر وزیر اعظم صرف بیرونی ملکوں کے دوروں میں مگن ہیں، بیرونی ممالک کی اشیاء کو بھارت میں کھلا بازار سونپ کر پھر ایک بار ملک کو بیرونی کمپنیوں کو فروخت کرنے مرکزی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ ان سبھی وجوہات سے ملک کے عوام کنگال ہوگئےہیں۔ صدر ہند فوری مداخلت کرتے ہوئے حالات کو سدھاریں، ایک منظم حکومت دینے کےلئے مرکزی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ملک کی غربت، بے روزگاری کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔ اس موقع پر ضلع صدر بھیمنا نائک، ایس کے بھاگوت، جگدیپ تنگیری، کے جی ناگراج، عبدالمجید، سی ایف نائک، شری لتا ، رمیش، ایچ ایم نائک، دیپک دوڈور، ہونپا نایک کمٹہ، ناگیش نائک، ایم آر نائک، عباس تونسے، کرشنا، ایشور، شری پاد وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...